سرکاری اداروں کی بدانتظامی کے خلاف عوامی شکایات کا فوری ازالہ ضروری ہے ، صدر مملکت

04-04-2023

ایوانِ صدر

پریس ونگ

٭٭٭

  • اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے صوبائی محتسب بلوچستان، نذر محمد بلوچ، کی ملاقات
  • صوبائی محتسب بلوچستان نے صدر مملکت کو ادارے کی رپورٹ برائے سال 2021 پیش کی
  • سرکاری اداروں کی بدانتظامی کے خلاف عوامی شکایات کا فوری ازالہ ضروری ہے ، صدر مملکت
  • وفاقی اور صوبائی محتسبین فراہمی ِانصاف میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، صدر مملکت
  • محتسبین کی خدمات زیادہ لوگوں تک پہنچانے کیلئے انہیں مضبوط بنانا ناگزیر ہے، صدر مملکت
  • دہلیز پر فراہمی ِانصاف کیلئے محتسب کی رسائی  کودور دراز علاقوں تک بڑھانا چاہیے، صدر مملکت
  • صوبائی محتسب عوامی اعتماد برقرار رکھنے کیلئے اپنے فیصلوں پر بروقت عمل درآمد یقینی بنائیں ، صدر مملکت
  • بلوچستان کے عوام کو محتسب کے کردار بارے آگاہی دینے کیلئے موثر آگاہی مہم شروع کی جائے، صدر مملکت
  • صوبائی محتسب نے صدر مملکت کو 2021 میں ادارے کے کردار اور کارکردگی کے بارے میں بتایا
  • چارج سنبھالنے کے بعد رجسٹرڈ شکایات کی تعداد دوگنا ہو گئی ، صوبائی محتسب بلوچستان
  • صوبائی محتسب کو 2021 میں 1321 شکایات موصول ہوئیں ، نذر محمد بلوچ
  • 2021 میں 1043 شکایات کا ازالہ کیا گیا، صوبائی محتسب
  • زیادہ تر شکایات تعلیم اور صحت کے محکموں سے متعلق تھیں، نذر محمد بلوچ
  • بلوچستان کے 7 مختلف اضلاع میں عوامی سہولت کیلئے کھلی کچہریاں بھی منعقد کی گئی، صوبائی محتسب

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset