Special remission in sentences on the occasion of Eid-ul-Fitr 2023

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی /سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

صدر مملکت نے عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری  دے دی

سزاؤں میں کمی کا اطلاق  قتل ، جاسوسی  اور ریاست  مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا

سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواء  اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا

سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا

65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ، ان پر اطلاق ہو گا

60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو   ایک تہائی قید  کاٹ چکی ، ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا

18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا

صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset