صدر مملکت کی 28 اپریل کو لکی مروت میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے ورثاء سے فون پر گفتگو

اسلام آباد، 05 مئی 2023 ء : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  کا پاک فوج کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ افسوس

صدر مملکت نے 28 اپریل کو لکی مروت میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے ورثاء سے فون پر بات کی

صدر مملکت کی نائب صوبیدار تاجمیر، حوالدار ذاکر احمد اور سپاہی عابد حسین کے لواحقین سے گفتگو

صدر مملکت نے شہداء کی فرض سے لگن اور وطن سے محبت پر انہیں سلام پیش کیا

صدر مملکت نے شہداء کی وطن کیلئے خدمات اور قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا

صدر مملکت نے قوم کی جانب سے شہداء کے خاندانوں  کا شکریہ ادا کیا

صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات کی بھی دعا کی

صدر مملکت کا لواحقین سے اظہار ِ ہمدردی ، صبر جمیل کی دعا کی

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset