صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینئر سیاستدان میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اسلام آباد، 16دسمبر 2025: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینئر سیاستدان میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ 

میاں منظور احمد وٹو نے بطور سپیکر پنجاب اسمبلی، وزیراعلیٰ پنجاب، وفاقی وزیر اور مختلف اہم سیاسی ذمہ داریوں میں عوامی خدمت اور قومی ترقی کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں: صدرِ مملکت

مرحوم نے بطور ایک سینئر سیاستدان جمہوری اداروں کے استحکام اور علاقائی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیا: صدر زرداری 

مرحوم کی دانائی، قیادت اور قومی یکجہتی کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی : صدرِ پاکستان 

صدرِ مملکت نے دعا کی کہ الّلہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset