صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور گل پلازہ کراچی میں لگنے والی آگ کی تازہ صورتحال دریافت کی

اسلام آباد، 18 جنوری 2026: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور گل پلازہ کراچی میں لگنے والی آگ کی تازہ صورتحال دریافت کی، جس پر 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود تمام تر کوششوں کے بعد بھی پوری طرح قابو نہیں پایا جا سکا۔ 

صدرِ مملکت نے تاکید کی کہ ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشن کی کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

صدرِ مملکت نے شدید آتشزدگی میں شہید ہونے والے فائر فائٹر فرقان شوکت کی شجاعت کو سراہتے ہوئے حکومتِ سندھ کوسول ایوارڈ کیلئے نامزد کرنے کا کہا۔ 

صدرِ مملکت نے وزیرِ اعلیٰ کو تاکید کی کہ زخمیوں کی طبی نگہداشت اور متاثرین کے گھروں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

صدرِ مملکت نے حکومتِ سندھ کو فائر سیفٹی قوانین کے نفاذ اور تجارتی و رہائشی عمارتوں میں حفاظتی معائنوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام ہو سکے۔ 

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset