صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کے علاقے تھک داس چھاؤنی کے قریب آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے میں افسران و جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

اسلام آباد: یکم ستمبر، 2025: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کے علاقے تھک داس چھاؤنی کے قریب آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے میں افسران و جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

صدرِ مملکت نے میجر عاطف، میجر فیصل، فلائیٹ انجینئر مقبول، حوالدار جہانگیر اور نائیک عامر کی بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی۔

صدرِ مملکت نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور ان کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset