صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد، 21 فروری 2026: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت۔

صدر زرداری کا لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار۔

شہداء کی عظیم قربانی قوم کا سرمایہ ہے: صدرِ مملکت

صدرِ پاکستان کا شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت، درجات کی بلندی اور صبرِ جمیل کے لیے دعا۔

عزم ہے کہ فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز بلا امتیاز اور بھرپور قوت سے جاری رہیں گے، قوم کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: صدر آصف علی زرداری

ماہِ رمضان کے تقدس کو پامال کرنے والے دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں: صدر مملکت

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset