آصف علی زرداری
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
کایومِ شہدائے جموں 06، نومبر 2025ء،کے موقع پر پیغام
***
چھ نومبر 1947 کا سانحہ برصغیر کی تاریخ کا بدترین قتلِ عام تھا — صدرِ مملکت
ڈوگرہ فوج، آر ایس ایس اور مسلح جتھوں نے جموں میں دو لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا — صدر زرداری
نصف ملین سے زیادہ مسلمان جموں کے قتلِ عام کے بعد ہجرت پر مجبور ہوئے — صدر زرداری
جموں کا قتلِ عام جدید تاریخ کے سیاہ ترین ابواب میں سے ایک ہے — صدرِ مملکت
عالمی برادری نے کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کو وہ توجہ نہیں دی جس کی وہ مستحق تھی — صدرِ مملکت
کشمیری عوام کی قربانیاں جموں و کشمیر کی نامکمل داستان کی یاد دہانی ہیں — صدر زرداری
بھارت کا غیر قانونی قبضہ آج بھی اہلِ کشمیر کے حقوق سلب کر رہا ہے — صدرِ مملکت
آرٹیکل 370 اور 35-A کی منسوخی آبادیاتی تبدیلی کے خطرناک منصوبے کا حصہ ہے — صدرِ مملکت
بھارتی اقدامات جنیوا کنونشنز کی خلاف ورزی ہیں — صدرِ زرداری
IIOJK دنیا کے سب سے زیادہ عسکری علاقوں میں شامل ہے — صدرِ مملکت
عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے — صدر زرداری
پاکستان جموں کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے — صدر زرداری
پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا — صدرِ مملکت
ہم کشمیری عوام کے انصاف، وقار اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں — صدرِ مملکت
***