صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا تُرکیہ میں فوجی طیارے کے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد، 11 نومبر 2025: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا تُرکیہ میں فوجی طیارے کے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار۔

صدر زرداری کا تُرک صدر رجب طیب اردوان سے اظہارِ تعزیت اور تُرک قوم سے ہمدردی کا اظہار۔

صدر زرداری نے حادثے میں شہید ہونے والے تُرک اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دُعا کی۔

پاکستان تُرکیہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہے: صدر آصف علی زرداری۔

تُرکیہ اور پاکستان آزمائش کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: صدر زرداری۔

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset