صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن کے دوران 22 فتنہ الخوارج دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین۔

اسلام آباد،19 مئی 2026: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن کے دوران 22 فتنہ الخوارج دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین۔

صدرِ مملکت نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

مقامی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا فتنہ الخوارج کی سفاکیت اور انسان دشمنی کا ثبوت ہے: صدر مملکت

صدرِ مملکت نے دہشت گردی کے خلاف “عزمِ استحکام” کے تحت جاری کارروائیوں میں حصہ لینے والے جوانوں کے حوصلے، بہادری اور قربانیوں کو سراہا۔

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset