صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا سابق رکنِ قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فوزیہ حبیب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار۔

اسلام آباد، 04 جولائی 2026 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا سابق رکنِ قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فوزیہ حبیب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار۔

مرحومہ فوزیہ حبیب نے ان کے پہلے دورِ صدارت (2008ء تا 2013ء) میں ایوانِ صدر کے عملے کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ 

صدرِ مملکت نے مرحومہ فوزیہ حبیب کی پارٹی اور ملک کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

فوزیہ حبیب کی جمہوریت، عوامی خدمت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات ہیں: صدر زرداری

صدرِ مملکت نے مرحومہ فوزیہ حبیب کے درجاتِ بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

فوزیہ حبیب کا انتقال پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے: صدرِ مملکت

صدرِ پاکستان نے دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset