صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کراچی میں گل پلازہ آتشزدگی کے دوران اپنی جان قربان کرنے والے فائر فائٹر فرقان علی کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار

اسلام آباد، 18 جنوری 2026: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کراچی میں گل پلازہ آتشزدگی کے دوران اپنی جان قربان کرنے والے فائر فائٹر فرقان علی کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار 

فرقان علی کی پیشہ ورانہ جرأت اور فرض شناسی عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے: صدرِ پاکستان 

صدرِ مملکت کی جانب سے فرقان علی کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت

قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی: صدر زرداری

مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام کے لیے فائر سیفٹی اور ایمرجنسی نظام کو مؤثر بنایا جائے: صدرِ مملکت

صدرِ مملکت کی سندھ حکومت کو ہدایت کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں کمرشل اور رہائشی عمارتوں کے حفاظتی انتظامات کا جامع جائزہ لیا جائے

صدر کی سندھ حکومت کو ہدایت کہ واقعے کے بعد امدادی اقدامات میں فعال کردار ادا کیا جائے

زخمیوں کے علاج معالجے اور متاثرہ خاندانوں کی دیکھ بھال کو فوری بنیادوں پر یقینی بنایا جائے: صدرِ مملکت

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset