صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف جاری کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد، 20 نومبر 2025: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف جاری کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وطنِ عزیز کا دفاع پوری ثابت قدمی سے کر رہے ہیں: صدر زرداری

صدرِ مملکت نے خیبر پختونخوا میں آج 23 خوارج کے خاتمے اور گزشتہ روز 4 دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کی مؤثر حکمت عملی کو سراہا

صدر زرداری نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورک کو توڑنے پر سیکیورٹی فورسز کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی

پاکستان کی سرزمین سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کا مکمل خاتمہ قومی اتفاقِ رائے سے کیا جا رہا ہے: صدر مملکت

قوم شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی: صدر مملکت

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset