صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا چترال میں برفانی تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد، 23 جنوری 2026: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا چترال میں برفانی تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

صدرِ مملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

شدید بارش، برفباری اور اچانک شدید سردی موسمیاتی ہنگامی صورتحال کی واضح نشانیاں ہیں: صدر زرداری 

موسمی تبدیلیوں کے مطابق پیشگی تیاری اور نقصانات کم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: صدرِ مملکت

صدرِ پاکستان نے وفاقی، صوبائی اور مقامی اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اقدامات تیز کریں اور عوام سے مسلسل رابطہ رکھیں۔

جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے بروقت معلومات کی فراہمی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے: صدر زرداری

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset