صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان میں آپریشن ردّالفتنہ 1 کی کامیاب تکمیل پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین

اسلام آباد ,5 فروری  2026: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان میں آپریشن ردّالفتنہ 1 کی کامیاب تکمیل پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین۔

 سیکیورٹی فورسز کی بر وقت کارروائی سے فتنہ الہندستان کی جانب سے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش ناکام ہوئی: صدرِ مملکت

ملک سے بیرونی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے: صدر زرداری

خوشی ہے کہ انٹیلی جنس پر مبنی مربوط کارروائیوں سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کی قیادت اور صلاحیت کی کمر توڑ دی گئی: صدر زرداری

صدرِ مملکت کا آپریشن کے دوران شہید ہونے والے معصوم شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت، اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی۔

قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہے: صدرِ مملکت

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset