صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر خراجِ تحسین

اسلام آباد، 04 نومبر 2025: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر خراجِ تحسین۔

صدرِ مملکت نے چار بھارتی پشت پناہی یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کو قومی سلامتی کیلئے اہم کامیابی قرار دیا۔

صدرِ مملکت نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم و استقلال کو سراہا۔

قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہے: صدرِ مملکت

صدرِ مملکت نے وطن دشمن عناصر کے خلاف آپریشن “عزمِ استحکام” کے تسلسل کو قومی سلامتی کیلئے ناگزیر قرار دیا۔

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset