صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا باجوڑ میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد، 30 اکتوبر 2025: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا باجوڑ میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت نے بھارت کی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے سرغنہ سمیت چار دہشت گردوں کے ہلاک کیے جانے کو قوم کے عزم و استقامت کی کامیابی قرار دیا

بہادر سیکیورٹی فورسز نے وطنِ عزیز کی سرحدوں کے دفاع میں ایک اور نمایاں کارنامہ انجام دیا ہے: صدرِ مملکت

وطن کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے جانفشانی سے برسرپیکار سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جذبۂ قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا: صدر زرداری 

دہشت گردی کے خلاف “عزمِ استحکام” کے تحت جاری آپریشن پاکستان کے پائیدار امن اور استحکام کی ضمانت ہے: صدر پاکستان

پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی: صدر زرداری

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset