صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ٹانک اور لکی مروت میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد، 06 دسمبر 2025: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ٹانک اور لکی مروت میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین۔

صدر آصف علی زرداری نے نو خوارج کے مارے جانے پر سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا۔

صدر زرداری نے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ کے فضل سے قوم اور فورسز کا عزم اس فتنے کے خاتمے تک برقرار رہے گا۔

صدر مملکت نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے مکروہ عزائم ناکام بنانے پر فورسز کے حوصلے کی تعریف کی۔

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset