صدر مملکت کی چھاتی کے کینسر پر آگاہی کیلئے تعاون  اور اکتوبر میں گلابی ربن پہننے کی درخواست

اسلام آباد، 11 اکتوبر 2023 ء : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نگران وزیر اعظم، وزراء ، سینیٹرز، صدر و وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر  کے نام خط

صدر مملکت کا چاروں صوبوں کے گورنرز ، نگران وزرائے اعلیٰ  اور گورنر و وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان  کو بھی خط

صدر مملکت نے خط میں چھاتی کے کینسر پر آگاہی کیلئے تعاون  اور اکتوبر میں گلابی ربن پہننے کی درخواست کی ہے

چھاتی کے کینسر پر آگاہی پیدا  کرنے میں آپ کا تعاون خاطر خواہ اثر ڈال سکتا ہے ، صدر مملکت

پاکستان میں چھاتی کے کینسر کے باعث ہر سال 40 ہزار  اموات ہوتی ہیں، صدر مملکت

پاکستان میں چھاتی کے کینسر کے باعث اموات کی شرح ایشیاء میں سب سے زیادہ ہے ، صدر مملکت

زیادہ شرح اموات کی وجہ مرض کی دیر سے تشخیص ہونا ہے ، صدر عارف علوی

اپنا معائنہ خود کرنے کے بارے میں آگاہی سے کئی جانیں بچائی جاسکتی ہیں ، صدر مملکت

اکتوبر کا مہینہ ہر سال چھاتی کے کینسر بارے آگاہی پیدا کرنے کیلئے منایا جاتا ہے ، صدر مملکت

اس مہینے بریسٹ کینسر پر آگاہی پیدا کرکے ہم ایک صحت مند  اور باخبر معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں، صدر مملکت

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset