اسلام آباد، 11 مئی 2023: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے نام خط
آپ کی توجہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے عمران خان کی گرفتاری کے طریقہ کار اور نتائج کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں ، صدرمملکت
میں اور پاکستانی عوام اس واقعے کی ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئے جس میں ایک سابق وزیر اعظم کے ساتھ بدسلوکی دکھائی گئی ، صدر مملکت
عمران خان ایک مقبول رہنما اور ایک ایسی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں جسے پاکستانی عوام کی بڑی حمایت حاصل ہے، صدر مملکت
اسلام آباد ہائی کورٹ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اس دفتر مٰیں زبردستی داخل ہوئے جہاں عمران خان کی بائیو میٹرک کا عمل جاری تھا، صدر مملکت
جس انداز میں ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اس سے عالمی برادری میں پاکستان کا تاثر داغدار ہوا، صدر مملکت
پاکستان کے دشمنوں کو پاکستان کا مذاق اڑانے اور اپنے شہریوں کے حقوق پامال کرنے والے ملک کے طور پر پیش کرنے کا موقع دیا گیا ہے، صدر مملکت
اس قسم کا واقعہ کسی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے ، صدر مملکت
ماضی میں اس طرح کے اقساط پیش آنے کا جواز پیش کرنا انہیں آج ٹھیک نہیں بنا سکتا ، صدر مملکت
ایسے مذموم اور غیر ضروری واقعات سے پہلے سے بگڑتی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ، سماج میں تقسیم مزید بڑھ رہی ہے ، صدر مملکت
بلاشبہ، عمران خان کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو ان کی گرفتاری کے ایسے مناظر دیکھ کر جذباتی ہوئی، صدر مملکت
عمران خان پر قاتلانہ حملے کی وجہ سے ٹانگ زخمی ہونے کے باوجود سکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے ان کے رہنما کو گھسیٹا گیا، صدر مملکت
یہ دردناک واقعہ مسلح افواج کی عمارتوں سمیت عوامی املاک پر ہجوم کے حملوں کا باعث بنا، صدر مملکت
میرا ماننا ہے کہ عوام کو احتجاج کرنے کا حق ہے لیکن انہیں پرامن اور قانون کے دائرے میں رہنا چاہیے، صدر مملکت
دل دہلا دینے والے، اندوہناک اور افسوسناک جانوں کے ضیاع پر سب پریشان ہیں جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے، صدر مملکت
تیزی سے تقسیم ہوتی سیاست کے درجہ حرارت کو کم کرکے مستحکم کیا جانا چاہیے، صدر مملکت
"جیسے کو تیسا " اور ہیجانی ردعمل کی بجائے سیاسی درجہ حرارت کو کم کرتے ہوئے استحکام لایا جانا چاہیے ، صدر مملکت
میں عوامی اثاثوں کو پہنچنے والے نقصان اور شرپسندوں کے غیر قانونی اقدامات پر پریشان ہوں، صدر مملکت
آئین اور قانون کا محافظ ہونے کے ناطے میں ایسے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، صدر مملکت
میرا ملک ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے، آئیں تحمل کا مظاہرہ کریں اور اپنی تقدیر کو بچائیں، صدر مملکت
براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ عمران خان کے آئینی حقوق پامال نہ ہوں ، ان کی جان کو مکمل تحفظ حاصل ہو، صدر مملکت
وزیراعظم آئین اور رولز آف بزنس 1973 کے تحت مجھے ملک کی موجودہ صورتحال سے آگاہ رکھیں، صدر مملکت
***