صدر جناب آصف علی زرداری کا بین الاقوامی یومِ آگاہی برائے چھاتی کا سرطان 19 اکتوبر 2025 کے موقع پر پیغام

آصف علی زرداری
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا بین الاقوامی یومِ آگاہی برائے چھاتی کا سرطان 19 اکتوبر 2025 کے موقع پر پیغام 

***

19اکتوبر، عالمی یومِ آگاہی برائے چھاتی کا سرطان منایا جا رہا ہے۔ صدر آصف علی زرداری

پاکستان چھاتی کے سرطان کے خلاف عالمی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ صدر زرداری

چھاتی کا سرطان خواتین میں سب سے عام سرطان ہے ،  بروقت تشخیص سے 90٪ تک علاج ممکن ہے۔ صدر مملکت

حکومتِ پاکستان مفت میموگرافی اور تشخیصی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ صدر مملکت

وزارتِ صحت کی سرپرستی میں ملک بھر میں بریسٹ کینسر کلینکس قائم کیے جا رہے ہیں۔صدر زرداری

لیڈی ہیلتھ ورکرز کو چھاتی کے سرطان کی ابتدائی علامات پہچاننے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ صدر زرداری

ٹیلی میڈیسن کے ذریعے دور دراز علاقوں کی خواتین کو علاج اور مشاورت فراہم کی جا رہی ہے۔صدر مملکت

آگاہی، بروقت معائنہ اور علاج ، چھاتی کے سرطان کے خلاف مضبوط ہتھیار ہیں۔ صدر مملکت

اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو باقاعدہ خود معائنہ اور اسکریننگ کی ترغیب دیں۔ صدر زرداری

چھاتی کا سرطان قابلِ علاج ہے،  خاموشی توڑیں، آگاہی بڑھائیں۔ صدرمملکت

حکومتِ پاکستان قومی کینسر رجسٹری اور کنٹرول پروگرام پر کام کر رہی ہے۔ صدر زرداری

بروقت تشخیص جانیں بچا سکتی ہے، خاندان محفوظ رہ سکتے ہیں۔ صدر زرداری

آج کا دن — چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ صدر زرداری

آگاہی بڑھائیں، جانیں بچائیں — چھاتی کے سرطان کو شکست دیں۔ صدر مملکت

اللہ تعالیٰ ہمارے اقدامات میں برکت دے اور مریضوں کو شفا عطا فرمائے۔ صدر مملکت

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset