صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا سفید چھڑی کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

آصف علی زرداری
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
کاسفید چھڑی کے عالمی دن 15 اکتوبر 2025ء،پر پیغام

***

بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری اور وقار کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے، صدرِ پاکستان

سفید چھڑی ہمت، اعتماد اور خودانحصاری کی علامت ہے: آصف علی زرداری

جامع اور مساوی معاشرہ ایک ترقی یافتہ قوم کی پہچان ہے: صدرِ پاکستان

حکومتِ پاکستان معذور افراد کے لیے سہولیات کی فراہمی میں پیش پیش ہے۔ صدر مملکت

عوام اور ادارے بصارت سے محروم افراد کی شمولیت کو یقینی بنائیں: صدرِ پاکستان

تعلیمی، معاشی اور سماجی شعبوں میں مساوی مواقع کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے۔  صدر مملکت

محبت، احترام اور مدد بصارت سے محروم افراد کا حق ہے: آصف علی زرداری

سفید چھڑی معذوری کی نہیں، وقار اور مساوات کی علامت ہے۔ صدر زرداری

پاکستان کا اصل سرمایہ ہر فرد کی شمولیت اور صلاحیتوں کا فروغ ہے: صدر زرداری

 کوئی بھی معذوری انفرادی یا اجتماعی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ صدر زرداری

 اقوامِ متحدہ میں پاکستانی سفارت کار صائمہ سلیم  روشن مثال کے طور پر اُبھری ہیں۔ صدر مملکت

 بصارت سے محرومی کے باوجود صائمہ سلیم نے اپنی ذہانت اور محنت سے سب کو فخر محسوس کروایا۔صدر زرداری

 صائمہ سلیم، حوصلے، عزم اور قابلیت کی علامت بن گئیں۔صدر مملکت

آئیں ایک ایسا پاکستان بنائیں جہاں کوئی پیچھے نہ رہ جائے۔ صدر مملکت

قومی ترقی سب کے باہمی تعاون اور شمولیت سے ممکن ہے: صدرِ پاکستان

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset