صدرِ پاکستان آصف علی زرداری بحرین کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ

منامہ، 16 جنوری 2026: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری بحرین کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ۔

صدرِ مملکت کو بحرین کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف بن راشد الزیانی نے منامہ ہوائی اڈے پر رخصت کیا۔  

صدر زرداری کے دورۂ بحرین کے دوران دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر اہم پیش رفت ہوئی۔

دورے کا مقصد پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینا تھا۔

دورۂ بحرین کے دوران صدر زرداری نے بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ، وزیرِ داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ راشد بن عبدالّلہ الخلیفہ اور وزیرِ مالیات و قومی معیشت شیخ سلمان بن خلیفہ الخلیفہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ 

صدر زرداری کو دورے کے دوران شیخ عیسیٰ ایوارڈ سےبھی نوازا گیا۔  

‎صدرِ پاکستان کے دورۂ بحرین سے دوطرفہ شراکت داری کے نئے امکانات اجاگر ہوئے۔

***

 

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset