صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان، آصف علی زرداری کا یومِ شہدائے پولیس،4 اگست 2025ء، کے موقع پرپیغام

آصف علی زرداری
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا یومِ شہدائے پولیس،4 اگست 2025ء، کے موقع پرپیغام  

***

آج کے دن ہم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک و قوم کے خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا — صدرِ مملکت

پولیس نے دہشت گردی، جرائم اور بدامنی کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ہے — صدرِ مملکت

ہزاروں بہادر پولیس جوانوں نے ملک و قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کیں — صدرِ مملکت

شہداء کی قربانیاں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اُن کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہیں — صدرِ مملکت

قوم پولیس کے شہداء کی جرأت، وفاداری اور عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے — صدرِ مملکت

قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی — صدرِ مملکت

حکومت شہداء کے ورثا کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھاتی رہے گی — صدرِ مملکت

موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولیس کی صلاحیتوں میں اضافہ اور جدید تربیت و اسلحہ فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے — صدرِ مملکت

پیشہ ور اور جدید ساز و سامان سے لیس پولیس ہی دشمنانِ ریاست کا مؤثر مقابلہ کر سکتی ہے — صدرِ مملکت

ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر و حوصلہ عطا کرے — صدرِ مملکت

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset