صدر آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن روانہ۔

دوبئی، 29 جنوری 2026: دوبئی ایئرپورٹ پر صدر پاکستان کو وزیرِ مملکت عبدالرحمن بن محمد الاویس، متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر، پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل نے رخصت کیا۔

اپنے دورے کے دوران صدرِ مملکت نےمتحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان، اور وزیرِ اعظم عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم سمیت اہم ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں دیگر امور کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی شراکت داری پر تبادلۂ خیال کیا۔ دفاع، سیکورٹی اور عوامی روابط کے شعبوں میں پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی۔

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset