Asif Ali Zardari
President of the Islamic Republic of Pakistan
Message on the World Tourism Day – 27th September 2024
***
Today, on World Tourism Day 2024, we celebrate the theme “Tourism and Peace.” Tourism serves as a powerful bridge that connects nations and promotes understanding among people from diverse cultures around the globe. As tourists explore different countries, they come across diverse cultures and traditions that help promote peace, harmony and goodwill worldwide.
Pakistan has enormous tourism potential as it is blessed with spectacular landscapes, majestic mountains and peaks, vast deserts, and beautiful coastlines. This part of the region has a rich historical heritage as well as has been home to the Indus and Gandhara civilizations, making Pakistan an attractive destination for spiritual exploration and cultural discovery. The true tourism potential of Pakistan needs to be highlighted and I urge the media to play its role positively in this regard.
Tourism is a significant source of revenue, and to maximize its potential, we must prioritize the development of roads and tourism infrastructure. Additionally, enhancing essential facilities for tourists will encourage and motivate them to explore our landscape and religious sites. By creating a more accessible and welcoming environment, we can attract more tourists which would greatly contribute towards improving our economy.
On this World Tourism Day 2024, let us reaffirm our commitment to making Pakistan a global hub for tourism, where tourists from all over the world can experience not just our landscape, and historical and religious sites, but also the warm hospitality of our people. Through tourism, we can continue to build bridges of understanding, contributing to a more peaceful, interconnected world.
آصف علی زرداری
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا عالمی یوم سیاحت کے موقع پر پیغام 27ستمبر 2024
٭٭٭
آج، عالمی یوم سیاحت 2024 ، ہم "سیاحت اور امن" کے موضوع پر منا رہے ہیں۔ سیاحت قوموں کو جوڑنے کا ایک موثر ذریعہ ہے اور دنیا بھر میں متنوع ثقافتوں کے لوگوں کے درمیان افہام و تفہیم کو فروغ دیتی ہے۔ سیاح جب مختلف ممالک کی سیر کرتے ہیں، وہ متنوع ثقافتوں اور روایات کو دیکھتے ہیں جو دنیا بھر میں امن، ہم آہنگی اور خیر سگالی کو فروغ دینے میں مدد کرتے ہیں۔
پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں کیونکہ اسے شاندار مناظر، پہاڑوں اور چوٹیوں، وسیع صحراؤں اور خوبصورت ساحلی پٹی سے نوازا گیا ہے۔ خطے کا یہ حصہ ایک بھرپور تاریخی ورثہ رکھتا ہے اور وادی سندھ اور گندھاراکی تہذیبوں گہوارہ بھی رہا ہے، جو پاکستان کو روحانی جستجو اور ثقافتی دریافت کے لیے ایک پرکشش مقام بناتا ہے۔ پاکستان کی حقیقی سیاحتی استعداد کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اور میں میڈیا پر زور دیتا ہوں کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار مثبت انداز میں ادا کرے۔
سیاحت آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے، اور اس کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ہمیں سڑکوں اور سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو ترجیح دینی چاہیے۔ مزید برآں، سیاحوں کے لیے ضروری سہولیات میں اضافہ ان کی حوصلہ افزائی کرے گا تاکہ وہ ہمارے قدرتی مناظر اور مذہبی مقامات سے محظوظ ہو سکیں ۔ قابل رسائی اور خوش آئند ماحول بنا کرہم زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر سکتے ہیں جو ہماری معیشت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ہم اس عالمی یوم سیاحت 2024 کے موقع پر، پاکستان کو سیاحت کا عالمی مرکز بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جہاں دنیا بھر کے سیاح نہ صرف ہمارے خوبصورت مناظر، تاریخی اور مذہبی مقامات بلکہ ہمارے لوگوں کی پرتپاک مہمان نوازی سے بھی لطف اندوز ہو سکیں۔سیاحت کے ذریعےباہمی ہم آہنگی پیدا کر سکتے ہیں اور دنیا کو پرامن بنانے میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔
٭٭٭