President of the Islamic Republic of Pakistan, Asif Ali Zardari`s Message on the Occasion of Christmas Day, 25th December 2024

Asif Ali Zardari
President of the Islamic Republic of Pakistan
Message on the Occasion of Christmas Day, 25th December 2024
***

On the joyous occasion of Christmas, I extend my heartfelt greetings to our Christian brothers and sisters in Pakistan and around the world. The spirit of Christmas offers a universal lesson to humanity, encouraging people of all faiths to embrace love, generosity, mercy, unity, and hope.

Christmas is a day that commemorates the birth of Hazrat Isa (A.S), whose teachings of love, compassion, and peace continue to inspire and guide us. These universal lessons inspire us to work toward a more inclusive and harmonious society.

Pakistan's Constitution guarantees the fundamental rights of all citizens, irrespective of their faith, and protects their freedom to worship and live in accordance with their beliefs. Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah envisioned a Pakistan where people of all religions could thrive as equal citizens. Upholding the rights of all citizens is essential for fostering national unity and progress.

On this day, we also acknowledge the role of the Christian community in our country's development. They have excelled in education, healthcare, community service, social welfare, and public service. Their contributions are a testament to the strength of our nation's diversity, which is a source of pride for all Pakistanis.

As we celebrate this day, let us also renew our commitment to religious harmony, mutual respect, and the protection of minority rights. We must discourage intolerance and discrimination, ensuring that everyone in Pakistan feels valued, respected, and safe.

The spirit of Christmas teaches us to extend a hand of friendship and solidarity to one another, especially to those in need. Let us carry this spirit throughout the year, working together to build a society rooted in peace, justice, and compassion.

May this Christmas bring joy, prosperity, and hope to our Christian community and to all who celebrate.

***

آصف علی زرداری
 صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا کرسمس کے دن پر پیغام، 25دسمبر 2024ء
***

کرسمس کے پرمسرت موقع پر، پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کرسمس انسانیت کے لیے ایک آفاقی پیغام لاتی ہے اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کو محبت، سخاوت، رحم، اتحاد اور امید کی ترغیب دلاتی ہے۔ کرسمس کا دن حضرت عیسیٰ ؑ کی ولادت کی یاد میں منایا جاتاہے  ۔ آپؑ کا محبت، ہمدردی اور امن کا پیغام آج بھی ہماری حوصلہ افزائی اور رہنمائی کر رہا ہے۔ یہ آفاقی پیغام ہمیں ایک جامع اور پرامن معاشرے کے قیام کیلئے کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو ان کے مذہب سے قطع نظربنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور انہیں عبادت کرنے اور اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی دیتا ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح نے ایک ایسے پاکستان کا تصور دیا جہاں تمام مذاہب کے لوگ برابری  کی بنیاد پر ترقی کر سکیں۔ قومی یکجہتی اور ترقی کے لیے تمام شہریوں کے حقوق کی پاسداری ناگزیر ہے۔ آج کے دن ہم پاکستان کی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کا بھی اعتراف کرتے ہیں۔ انہوں نے تعلیم، صحت ، کمیونٹی سروس، سماجی بہبود، اور عوامی خدمت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں ہیں۔ مسیحی برادری کا کردار ہماری قوم کے متنوع پن کا ثبوت ہے  اور یہ امر تمام پاکستانیوں کے لیے باعث ِفخر ہے۔

آئیے ، ہم مذہبی ہم آہنگی، احترام ِباہمی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عہد کی تجدید کریں۔ ہمیں عدم برداشت اور امتیازی سلوک کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ پاکستان میں ہر شخص کا عزت و احترام کیا جائے اور وہ خود کو محفوظ تصور کرے۔ کرسمس کا تہوار ہمیں درس دیتا ہے کہ ضرورت مندوں سمیت ایک دوسرے کی طرف دوستی اور یکجہتی کا ہاتھ بڑھائیں۔ آئیے ہم اسی  جذبے کو لیکر سال بھر امن، انصاف اور ہمدردی پر مبنی معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں۔

دعا ہے کہ یہ کرسمس ہماری مسیحی برادری کے لیے مسرت ، خوشحالی اور امید لیکر آئے ۔

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset