President of the Islamic Republic of Pakistan, Asif Ali Zardari`s Message On the 17th martyrdom anniversary of Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto, 27th December 2024

Asif Ali Zardari
President of the Islamic Republic of Pakistan
Message on the 17th martyrdom anniversary of Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto, 27th December 2024
***

Today, we are observing the 17th martyrdom anniversary of Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto. On this day, we honor a leader who embodied the very spirit of hope, resilience, and unwavering commitment to the ideals of democracy and justice. She was a trailblazer who dreamt of a Pakistan where the rights of all citizens, irrespective of colour, class, and creed, would be protected, and the power of the people would reign supreme.

Benazir Bhutto once said, "Democracy is the best revenge". These words were not just a defiant response to tyranny and dictatorship but reflected her profound belief in the transformative power of the people. She envisioned a Pakistan where every child could access education, where women could progress as equals, and where justice was not a privilege but a right. Throughout her life, she raised her voice and worked for the uplift of the downtrodden segments of society and women's empowerment.

Her life was a journey of immense courage and a source of inspiration and strength for us. Facing adversity and persecution, she remained steadfast in her struggle against dictatorships for the restoration and strengthening of democracy and the protection of people’s political, economic, and social rights. Benazir famously declared, "The fight against injustice and cruelty is the fight of my life." She lived and died fighting for this cause, and is still alive in the hearts of millions of people. She firmly believed: "You can imprison a man, but not an idea. You can exile a man, but not an idea. You can kill a man, but not an idea." 

As President of Pakistan, I reaffirm my commitment to advancing her vision of a peaceful, progressive, and democratic Pakistan. Her ideas live on, urging us to rise above differences and build a Pakistan that is united, inclusive, and just. So, let us not merely mourn her loss but commit to follow her enduring legacy. 

Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto and our family sacrificed their lives for the cause of democracy and Pakistan. It is my firm belief that we, as a nation, need to draw inspiration from her vision to steer the country out of its current challenges. Let us work together to ensure that her dream of a peaceful, progressive, and democratic Pakistan becomes a reality.

Her legacy is eternal, her courage unmatched, and her vision our guiding star. Pakistan Khappay!

***

آصف علی زرداری
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
,کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے 17ویں یوم شہادت کے موقع پر پیغام 27 دسمبر 2024ء  

***

آج ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے 17ویں یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔آپ کی شخصیت  امید، استقامت ، جمہوریت اور انصاف  کے اصولوں سے غیر متزلزل وابستگی کا مجسمہ تھی۔  شہید بی بی ہم سب کیلئے مشعل ِ راہ  تھیں۔ انہوں نے ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھا جہاں رنگ، طبقے اور مسلک سے بالاتر ہو کر تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور عوام کی طاقت راج کرے گی۔

محترمہ بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ ’’جمہوریت بہترین انتقام ہے‘‘۔ یہ الفاظ استبداد اور آمریت کا منہ توڑ جواب ہی نہ تھے بلکہ عوامی طاقت پر اُن کے گہرے اعتماد کے عکاس  بھی تھے۔ شہید بے نظیر بھٹو ایک ایسے پاکستان کی خواہاں تھی جہاں ہر بچے کو  تعلیم تک رسائی حاصل ہو ، جہاں خواتین برابری کی بنیاد پر ترقی کر سکیں اور جہاں انصاف ایک آسائش نہیں بلکہ حق ہو۔ انہوں نے اپنی تمام زندگی معاشرے کے پسے ہوئے طبقات اور خواتین کی خودمختاری کیلئے آواز بلند کرنے اور کام کرنے میں صرف کی۔

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی بے پناہ جراٴت کا سفر اور ہمارے لیے تحریک اور ہمت کا باعث تھی۔ مشکلات اور ظلم و ستم کے باوجود وہ جمہوریت کی بحالی اور استحکام اور عوام کے سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کے تحفظ کے لیے آمریتوں کے خلاف ڈٹی رہیں۔ شہید بے نظیر نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ "ناانصافی اور ظلم کے خلاف جنگ میری زندگی کی جنگ ہے۔" اس مقصد کے لیے وہ زندگی بھر لڑی اور شہادت پائی   اور آج بھی لاکھوں لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ شہید بی بی کا پختہ یقین تھا کہ  "ایک  انسان کو قید کیا جاسکتا ہے مگر ایک نظریے کو نہیں۔ ایک انسان کو جلاوطن کیا جا سکتا ہے  مگر ایک نظریے کو نہیں۔ ایک انسان کو قتل کیا جا سکتا ہے مگر ایک نظریے کو نہیں"۔

بطور صدر ِپاکستان، میں شہید بے نظیر بھٹو کے ایک پرامن، ترقی پسند اور جمہوری پاکستان کے وژن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔ شہید بی بی کا نظریہ آج بھی زندہ ہے  اور  ہمیں ایک متحد ، ہمہ گیر اور انصاف پر مبنی پاکستان  کی تعمیر کیلئے اختلافات سے بالاتر ہو کر کام کرنے کا درس دیتا ہے۔ لہٰذا، آئیے ہم محترمہ بے نظیر بھٹو کا نہ صرف یومِ شہاد ت منائیں بلکہ ان کی پائیدار میراث کی پیروی کرنے کا عہد کریں۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور ہمارے خاندان نے جمہوریت اور پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ میرا پختہ یقین ہے کہ ہمیں بحیثیت قوم ملک کو موجودہ چیلنجز سے نکالنے کے لیے ان کے وژن سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ آئیے ، شہید بے نظیر بھٹو کے ایک پرامن، ترقی پسند اور جمہوری پاکستان کے خواب کی تکمیل کیلئے مل کر کام کریں ۔

شہید بے نظیر بھٹو کی میراث ابدی ہے، اُن کی ہمت بے مثال ہے اور اُن کا وژن ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ پاکستان کھپے!

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset