ISLAMABAD, Oct 29 (APP): President Asif Ali Zardari extended his greetings to the government and people of Turkiye as they celebrated the 101st Republic Day on Tuesday.
The president said that over the past century, Turkiye had achieved immense development in various fields and expressed the hope that the country would reach more milestones under the leadership of President Recep Tayyip Erdogan, according to a President House press release.
He said that Turkiye always raised voice on the issues faced by the Muslim world.
The president said that the government and people of Pakistan desired the progress and prosperity of Turkiye as both countries supported each other in difficult times.
He also observed that the bilateral relationship between Pakistan and Turkiye were getting stronger with the passage of time.
٭٭٭
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی): صدر مملکت، آصف علی زرداری نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے ترکیہ کے یوم جمہوریہ پر ترک حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے کہا ہے کہ ترکیہ نے ہمیشہ امت مسلمہ کے اہم مسائل پر آواز اٹھائی ہے۔
منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ترکیہ کے 101 ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ ترکیہ نے گزشتہ ایک صدی میں مختلف شعبوں میں مثالی ترقی کی ہے، امید ہے کہ ترکیہ صدر رجب طیب اردگان کی قیادت میں ترقی کی مزید منازل طے کرے گا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان -ترکیہ تعلقات مشترکہ تاریخ، اقدار پر مبنی ہیں، پاکستان اور اس کے عوام ترکیہ کی ترقی و خوشحالی کے متمنی ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے اور پاک-ترکیہ تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔
٭٭٭