President Asif Ali Zardari's message on Youm-e-Istehsal i.e., 5th August 2024

Asif Ali Zardari

President of the Islamic Republic of Pakistan

Message on Youm-e-Istehsal i.e., 5th August 2024

***

Today marks the completion of five years of India’s latest campaign to consolidate its illegal occupation of Jammu and Kashmir. On this day, five years ago, India took a number of unilateral and unlawful steps in Indian Illegally Occupied Jammu and Kashmir (IIOJK) to undermine its internationally recognised disputed status.

Since 5 August 2019, India has embarked upon a ceaseless campaign to alter the demographic structure and political landscape of IIOJK. Issuing domicile certificates to outsiders, registering temporary residents in the voters’ lists, gerrymandering assembly constituencies, and modifying land and property ownership laws are some of the key features of this campaign. All these measures are in blatant violation of the United Nations Security Council resolutions and international law, including the 4th Geneva Convention.

The continued presence of hundreds of thousands of Indian troops has turned IIOJK into one of the most heavily militarized zones in the world. The gross human rights violations in IIOJK have been documented extensively and condemned globally. The mistreatment of Kashmiri journalists and human rights defenders has further revealed India’s willingness to go to any lengths to silence dissenting voices.

India’s actions since 5 August 2019 demonstrate complete disregard for international law, the aspirations of the Kashmiri people, and the UN Security Council resolutions. India would not succeed in suppressing the just struggle of the people of IIOJK through domestic legislation and judicial verdicts.

For the past seven decades, the Kashmiris have waited for the United Nations to fulfil its solemn commitments. It is crucial that the international community urges India to end its human rights violations in IIOJK and implement the relevant UN Security Council resolutions.

Pakistan, for its part, will continue to extend full moral, diplomatic and political support to the just struggle of the people of Jammu and Kashmir for realization of their inalienable right to self-determination, as enshrined in the relevant UN Security Council Resolutions.

***

آصف علی زرداری

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان

کا یوم ِاستحصال ، 5 اگست 2024 ء ، پر پیغام

٭٭٭

آج مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضہ مستحکم کرنے کی مہم کو پانچ سال ہو رہے ہیں۔  غیر قانونی طور پر بھارتی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کمزور کرنے کیلئے آج سے 5 سال قبل بھارت نے متعدد یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات اٹھائے ۔

بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے اور سیاسی منظر نامے کو بدلنے کیلئے 5 اگست 2019 ء سے ایک مسلسل مہم کا آغاز کر چکا ہے۔ جموں و کشمیر میں باہر کے افراد کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کا اجراء ، ووٹر لسٹوں میں عارضی رہائشیوں کا اندراج، اسمبلی حلقوں میں تبدیلیاں  اور زمین اور جائیداد کی ملکیت کے قوانین میں ترامیم اس مہم کا اہم حصہ ہیں۔ یہ تمام اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

لاکھوں بھارتی فوجیوں کی مسلسل موجودگی کے باعث  مقبوضہ جموں و کشمیر  دنیا کے سب سے زیادہ عسکریت زدہ علاقوں میں سے ایک ہے۔ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی بڑے پیمانے پر دستاویز  کاری اور عالمی سطح پر مذمت کی گئی ہے۔ کشمیری صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کے ساتھ ناروا سلوک اختلافی آوازوں کو خاموش کرانے کیلئے بھارت کے کسی بھی حد تک جانے کی آمادگی کو ظاہر کرتا ہے۔

بھارت   5 اگست 2019 ءسے  لیکر اب تک کے اقدامات  سے بین الاقوامی قانون، کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مکمل بے توقیری کرتا آ رہا ہے۔ بھارت کی داخلی قانون سازی اور عدالتی فیصلے کشمیر ی عوام کی منصفانہ جدوجہد کو دبا نہیں سکتے۔

گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام اقوام متحدہ کی جانب سے اپنے وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہیں۔ بین الاقوامی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔

پاکستان  سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے عوام کے ناقابل تنسیخ حق ِخودارادیت کے حصول کیلئے ان کی منصفانہ جدوجہد کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset