Asif Ali Zardari
President of the Islamic Republic of Pakistan
Message on the occasion of World Food Safety Day i.e., 7th June 2024
***
World Food Safety Day is being observed today to catalyze momentum for the alignment of governmental policies and stakeholder actions to ensure food safety. In today’s world, where foodborne diseases and global pandemics are becoming more prevalent, the urgency to take proactive measures to emphasize proper hygiene and protect our food system has never been greater.
This year’s theme “Food Safety: Prepare for the Unexpected” serves as a reminder of the ever-present challenges and uncertainties we face in ensuring the safety of our food supply. Preparing for the unexpected requires anticipating potential risks and vulnerabilities in the food chain and implementing robust measures to mitigate them. It also entails investing in food surveillance systems, strengthening relevant laboratories, and improving emergency response mechanisms to detect and contain food safety threats before they escalate into crises.
This day reminds us of the need to strengthen food safety regulations and standards that govern the production, processing, and distribution of food. We can minimize the risk of food contamination and adulteration and ensure food safety by ensuring strict compliance with these standards. Additionally, promoting best agricultural practices can help reduce the likelihood of foodborne diseases and improve the quality of our food supply.
Pakistan also needs to invest in research and innovation and utilize the latest technology to address food safety challenges. Modern tools can enable us to identify potential hazards accurately, allowing for more targeted and effective interventions to protect public health. We also need to create awareness among the people about food safety, and clean and hygienic food through the media.
This World Food Safety Day highlights the importance of realizing that food safety is a shared responsibility requiring the collective efforts of all stakeholders. We need to adhere to the highest food safety standards for the well-being of our nation.
Let us reaffirm our commitment to strengthen our food safety systems, and ensure that everyone has access to safe, clean, and nutritious food.
***
آصف علی زرداری
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا تحفظِ خوراک کے عالمی دن ، 7 جون 2024 ء، کے موقع پر پیغام
٭٭٭
خوراک کے تحفظ کا عالمی دن خوراک کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے حکومتی پالیسیوں اور اسٹیک ہولڈرز کے اقدامات کی رفتار تیز کرنے کیلئے منایا جارہا ہے۔ موجودہ دور میں خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور تیزی سے پھیلتی عالمی وباؤں کے پیشِ نظر مناسب حفظانِ صحت کے اصول اپنانے اور اپنے غذائی نظام کی حفاظت کیلئے فعال اقدامات اٹھانے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔
اس سال کے عالمی یومِ تحفظ خوراک کا عنوان "تحفظِ خوراک : غیر متوقع عناصر کیلئے تیاری " ہے۔ یہ دن ہمیں اپنی خوراک کی محفوظ سپلائی میں حائل چیلنجز اور غیر یقینی عناصر کی یاد دِہانی کراتا ہے۔ غیر متوقع صورتحال کیلئے تیار رہنے کیلئے ہمیں فوڈ چین میں موجود ممکنہ خطرات اور کمزوریوں کو قبل از وقت جانچنے اور کم کرنے کیلئے مضبوط اقدامات پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ تحفظِ خوراک میں حائل خطرات کا پتا لگانے اور ان پر قابو پانے کیلئے خوراک کی نگرانی کے نظام میں سرمایہ کاری، متعلقہ لیبارٹریوں کو مضبوط بنانے اور ہنگامی ردعمل کے نظام کو مؤثر بنانا بھی ضروری ہے ۔
یہ دن ہمیں خوراک کی پیداوار، پروسیسنگ اور تقسیم پر اثر انداز ہونے معیارات اور ضوابط مزید بہتر بنانے کی بھی یاد دہانی کراتا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ ہم تحفظِ خوراک کے معیارات پر سختی سے عمل کر کے نہ صرف خوراک کی آلودگی اور اس میں ملاوٹ کے رحجان کو کم کر سکتے ہیں بلکہ تحفظ خوراک کو بھی یقینی بنا سکتے ہیں۔ اسی طرح ، بہترین زرعی طریقوں کو فروغ دینے سے خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے امکانات کم کرنے اور خوراک کی فراہمی کا معیار بہتر بنانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
پاکستان کو تحقیق اور اختراع میں سرمایہ کاری کرنے اور تحفظِ خوراک کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔ جدید ٹیکنالوجی ممکنہ خطرات کی درست نشاندہی کرکے صحت ِعامہ کی حفاظت کیلئے مؤثر اور درست سمت میں اقدامات اٹھانے میں مددگار ثابت ہوگی ۔ ہمیں میڈیا کے ذریعے لوگوں میں تحفظِ خوراک اور صاف اور صحت بخش خوراک کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
تحفظِ خوراک کے اس عالمی دن کے موقع پر ہمیں اس بات کا ادراک کرنا ہوگا کہ تحفظِ خوراک ہم سب کی ایک مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی قوم کی صحت یقینی بنانے کیلئے فوڈ سیفٹی کے اعلیٰ ترین معیارات پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔
آئیے ، ہم تحفظِ خوراک کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کریں، اور ہر شہری کی محفوظ، صاف اور غذائیت سے بھرپور خوراک تک رسائی یقینی بنائیں ۔
٭٭٭