President Asif Ali Zardari's Message on the occasion of World Press Freedom Day i.e., 03 May 2024

Asif Ali Zardari

President of the Islamic Republic of Pakistan

Message on the occasion of World Press Freedom Day i.e., 03 May 2024

***

Today, we are commemorating World Press Freedom Day to affirm our commitment to cultivating an environment where the media is independent and diverse and enjoys freedoms with responsibility as enshrined in our Constitution. This day provides us with an opportunity to reflect on the state of press freedom in our country and make efforts to create a safe and conducive working environment for journalists.

We believe that an independent press is essential for highlighting issues of global importance, dispelling fake news and myths, and serving as a watchdog for society. Media also has a crucial role in creating awareness about issues of global concern, including climate change, green technologies, pollution, and global warming.

The theme of this year’s World Press Freedom Day “A Press for the Planet: Journalism in the face of the environmental crisis” underscores the importance of a free press in creating awareness and educating the people about climate change and its impacts on human life and the environment. We believe that the media can play its role in encouraging people to protect the environment by promoting forestation, adopting clean technologies, reducing carbon emissions, and protecting biodiversity to mitigate the adverse impacts of climate change on our ecosystem. The theme also highlights that a free and responsible press should act as a bulwark against misleading information about climate change.

Moreover, World Press Freedom Day also serves as a reminder that journalists, throughout the world, are facing challenges in doing their jobs. We need to provide an enabling environment free of intimidation or harassment to journalists so that they can freely express their opinions. It is, therefore, imperative to initiate measures for the safety and security of journalists enabling them to freely report on important issues, without fear. The Constitution of Pakistan guarantees the freedom of the press; however, it is also the responsibility of the media to abide by journalistic ethics and report responsibly and accurately, keeping in view the national interest. The media should play its role in countering fake news and promoting moral and ethical values.

Today, we also recognize the commendable role played by the media in promoting democratic values in the world, as well as raising awareness about issues of social and economic significance, especially climate change and global warming. I am hopeful that the media would continue to contribute constructively in raising awareness about issues of global concern. I am sure that media advocacy of these issues would spur international action to save our planet from the threat of climate change.

***

آصف علی زرداری

 صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان

کا آزادی صحافت کے عالمی دن، 03 مئی 2024، کے موقع پر پیغام

 ***

 آج ہم آزادی صحافت کا عالمی دن ایک ایسا ماحول تشکیل دینے کے عزم کے ساتھ منا رہے ہیں جہاں میڈیا نہ صرف خود مختار اور متنوع ہو بلکہ ہمارے آئین میں درج آزادیوں سے ذمے داری کے ساتھ لطف اندوز ہو سکے۔  یہ دن ہمیں اپنے ملک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر غور کرنے اور صحافیوں کیلئے ایک محفوظ اور سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوششیں کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

 ہم سمجھتے ہیں کہ ایک آزاد پریس عالمی اہمیت کے مسائل اجاگر کرنے، جعلی خبریں اور توہمات دور کرنے اور معاشرے کی جانب سے ایک نگران کے طور پر کام کرنے کیلئے ضروری ہے۔  عالمی تشویش کے مسائل بشمول موسمیاتی تبدیلی، گرین ٹیکنالوجیز، آلودگی اور گلوبل وارمنگ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں بھی میڈیا کا اہم کردار ہے۔

 اس سال آزادی صحافت کے عالمی دن کا عنوان "سیارے کے لیے ایک پریس: ماحولیاتی بحران کا سامنا کرتی صحافت" موسمیاتی تبدیلیوں اور اس کے انسانی زندگی اور ماحول پر اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور لوگوں کو تعلیم دینے میں آزاد صحافت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔  ہم سمجھتے ہیں کہ میڈیا ہمارے ماحولیاتی نظام پر موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے جنگلات کے فروغ، صاف ٹیکنالوجی اپنانے، کاربن اخراج کم کرنے، اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے ذریعے لوگوں کو ماحول کے تحفظ کی ترغیب دینے میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔  اس سال کا عنوان اس بات پر بھی روشنی ڈالتا ہے کہ ایک آزاد اور ذمہ دار پریس کو موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں گمراہ کن معلومات کے خلاف ہر اول دستے کے طور پر کام کرنا چاہیے۔

 مزید یہ کہ آزادی صحافت کا عالمی دن اس بات کی یاد دہانی بھی کراتا ہے کہ دنیا بھر میں صحافیوں کو اپنا کام کرنے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔  ہمیں صحافیوں کو ڈر، خوف یا ہراسیت سے پاک ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ آزادانہ طور پر اپنی رائے کا اظہار کر سکیں۔  اس لیے ضروری ہے کہ صحافیوں کی سیکورٹی اور سلامتی کے لیے ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے وہ بلا خوف و خطر اہم مسائل پر آزادانہ رپورٹنگ کر سکیں۔  پاکستان کا آئین آزادی صحافت کی ضمانت دیتا ہے۔  تاہم یہ میڈیا کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ صحافتی اخلاقیات کی پابندی کرے اور قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ اور درست رپورٹنگ کرے۔  میڈیا کو جعلی خبروں کے سدباب اور اخلاقی اقدار کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

 آج کے دن، ہم دنیا میں جمہوری اقدار کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سماجی اور اقتصادی اہمیت کے مسائل، خاص طور پر موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں بھی میڈیا کے قابل ستائش کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔  مجھے امید ہے کہ میڈیا عالمی تشویش کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔  مجھے یقین ہے کہ ہمارے سیارے کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے بچانے کے لیے میڈیا کی جانب سے ان مسائل کی وکالت کی بدولت بین الاقوامی سطح پر تحریک پیدا  ہوگی۔

 ***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset