President Asif Ali Zardari's Message on the occasion of World Environment Day on 5th June 2024

Asif Ali Zardari

President of the Islamic Republic of Pakistan

Message on the occasion of World Environment Day i.e., 5th June 2024

***

Today, we are commemorating World Environment Day to raise awareness about the issues of land degradation, desertification, and droughts. Pakistan is among the few countries that have been most affected by the adverse impacts of climate change. During the past few years, Pakistan has witnessed diverse climate phenomena, including floods, droughts, heatwaves, and forest fires.

The focus of this World Environment Day on land restoration, desertification combat, and drought resilience is quite pertinent. This day highlights our shared responsibility to protect our environment for future generations. Today, we reaffirm our commitment to overcoming these issues by pioneering innovative solutions and fostering international partnerships.

Pakistan's unwavering resolve to tackle environmental challenges is showcased through initiatives like the Green Pakistan Programme, which has made significant strides in afforestation and ecosystem restoration. Initiatives such as the National Adaptation Plan and the Climate Smart Agriculture reflect our dedication to sustainable agricultural practices and land degradation mitigation.

Although Pakistan is taking steps to tackle desertification, land degradation and drought through the restoration of degraded forests, and agricultural lands, but much more needs to be done. We need to adopt sustainable land management practices, and water conservation techniques, besides supporting community action to promote forestation in rural and urban residential areas.

We need to mobilize federal and provincial departments and local communities to combat desertification, land degradation and droughts by efficiently managing and charging our water resources, restoring pastures, and enhancing the water-holding capacity of soils by planting more trees. I am sure that our focus on climate adaptation and mitigation would prove to be indispensable in ensuring our nation's sustainability.

On this World Environment Day, let us reaffirm our commitment to protect the environment and surmount these challenges to ensure a healthier, safer, and more resilient planet for our future generations.

***

آصف علی زرداری

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان

کا عالمی یومِ ماحولیات ،5 جون 2024 ء، کے موقع پر پیغام

٭٭٭

آج ہم زمین کی پیداواری صلاحیت میں کمی، بنجر پن اور خشک سالی جیسے مسائل بارے آگاہی پیدا کرنے کیلئے عالمی  یوم ِ ماحولیات منا رہے ہیں ۔ پاکستان کا شمار ماحولیاتی تغیرات کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہ  ممالک میں ہوتا ہے۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان کو  سیلاب، خشک سالی، شدید گرمی  اور جنگلات میں آتشزدگی جیسے متنوع واقعات کا سامنا کرنا پڑا۔

آج کے عالمی یوم ِماحولیات کا موضوع زمین کی بحالی، بنجر پن کی روک تھام  اور خشک سالی سے بچاؤ ہے۔ اس دن کا مقصد آئندہ نسلوں کی خاطر ماحولیاتی تحفظ کی ہماری مشترکہ ذمہ داری کو اجاگر کرنا ہے۔ آج  ہم بین الاقوامی شراکت داری کے فروغ سے ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

پاکستان ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہے۔ گرین پاکستان پروگرام جیسے اقدامات کی بدولت جنگلات اور ماحولیاتی نظام کی بحالی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نیشنل اڈاپٹیشن پلان اور کلائیمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر جیسے اقدامات پائیدار زرعی  طریقوں کے فروغ اور زمین کی پیداواری صلاحیت اور معیار میں کمی روکنے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

پاکستان انحطاط کے شکار جنگلات اور زرعی زمینوں کی بحالی کے ذریعے بنجر پن ، پیداواری صلاحیت میں کمی اور خشک سالی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ مگر ہمیں ابھی مزید بہت کچھ کرنا ہے۔ ہمیں دیہی اور شہری رہائشی علاقوں میں جنگلات کے فروغ کیلئے کمیونٹی کی جانب سے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنے ، پائیدار زمینی انتظام اور آبی تحفظ کے طریقے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

بنجر پن، زمین کی پیداواری صلاحیت اور معیار میں کمی  اور خشک سالی سے نمٹنے کیلئے وفاقی اور صوبائی محکموں اور مقامی کمیونٹیز کا متحرک ہونا انتہائی اہم ہے۔ ہمیں اپنے آبی وسائل کے مؤثر انتظام ، چراگاہوں کی بحالی  اور مٹی کی پانی برقرار رکھنے کی صلاحیت بڑھانے کیلئے  زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہوں گے۔ مجھے یقین ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے پر ہماری توجہ ماحولیاتی تحفظ یقینی بنانے کیلئے اہم ثابت ہوگی۔

اس عالمی یوم ِماحولیات پر، آئیے ہم ماحولیاتی تحفظ کے اپنے عزم کا اعادہ کریں ۔ آئیے ، اپنی آئندہ نسلوں کیلئے ایک صحت مند، محفوظ، اور پائیدار مستقبل کیلئے ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ کریں۔

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset