Asif Ali Zardari
President of the Islamic Republic of Pakistan
Message on the 3rd Death Anniversary of Syed Ali Shah Geelani, 1st September 2024
***
Today, we are observing the third death anniversary of the iconic Kashmiri leader, Syed Ali Shah Geelani. We pay tribute to his heroic struggle for the rights of the oppressed people of Indian Illegally Occupied Jammu and Kashmir (IIOJK). For decades, he was a beacon of hope and resistance, inspiring countless Kashmiris to stand firm in their quest for self-determination. His tireless efforts and sacrifices for the just cause of the Kashmiri people will forever be etched in our hearts and minds.
Syed Ali Shah Geelani was a great leader and his commitment to the right to self-determination for the people of Jammu and Kashmir was unyielding. Despite being subjected to house arrests and incarcerations by the Indian Occupation Forces, he continued to raise his voice for the people of IIOJK. His personal hardships, including years of confinement, could not break his spirit or deter him from his mission.
Geelani Sahib remained focused on the ultimate goal, and never allowed the attention of the Kashmiri people to be diverted from the pursuit of their fundamental right to self-determination. The legacy of Syed Ali Shah Geelani is a powerful driving force that continues to inspire the people of IIOJK. His leadership and unwavering stance against oppression have left a lasting impression on the people of IIOJK.
Today, we reaffirm the resolve to not let the sacrifices of Syed Ali Shah Geelani and countless others go in vain. We will continue to advocate for the realization of the people of IIOJK’s right to self-determination as enshrined in the relevant United Nations Security Council resolutions. I assure my Kashmiri brothers and sisters that Pakistan will continue to provide moral, diplomatic, and political support for their just cause.
As we remember Syed Ali Shah Geelani, we must learn from his exemplary courage and unwavering commitment to freedom and justice. May Allah Almighty shower His blessings on Syed Ali Shah Geelani. Ameen!
***
آصف علی زرداری
صدرِ اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا سید علی شاہ گیلانی کی تیسری برسی کے موقع پر پیغام، 1 ستمبر 2024ء
***
آج ہم عظیم کشمیری رہنما، سید علی شاہ گیلانی کی تیسری برسی منا رہے ہیں۔ ہم غیر قانونی طور پر بھارتی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حقوق کے لیے اُن کی جراتمندانہ جدوجہد کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وہ دہائیوں تک امید اور مزاحمت کا چراغ بنے رہے اور بے شمار کشمیریوں کو خودارادیت کی جدو جہد میں ثابت قدم رہنے کا حوصلہ دیا۔ کشمیری عوام کے جائز مقصد کے لیے ان کی انتھک محنت اور قربانیاں ہمارے دل و دماغ میں ہمیشہ نقش رہیں گی۔
سید علی شاہ گیلانی ایک عظیم رہنما تھے اور جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے ان کا عزم غیر متزلزل تھا۔ قابض بھارتی افواج کی جانب سے نظر بندی اور قید و بند کی صعوبتوں کے باوجود، وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کیلئے آواز اٹھاتے رہے۔ قید و بند سمیت اُن کی ذاتی مشکلات ان کے عزم کو کمزور نہ کر سکیں اور نہ ہی وہ اپنے مشن سے پیچھے ہٹے۔
گیلانی صاحب نے ہمیشہ اپنی توجہ حتمی مقصد پر مرکوز رکھی اور کبھی بھی کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حق خودارادیت کی جدو جہد سے ہٹنے نہیں دیا۔ سید علی شاہ گیلانی کا ورثہ ایک طاقتور محرک ہے جو آج بھی کشمیری عوام کو تحریک دیتا ہے۔ ان کی قیادت اور جبر کے خلاف ثابت قدمی نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی عوام پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔
آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ سید علی شاہ گیلانی اور بے شمار دیگر افراد کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ میں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان ان کی جائز جدوجہد کے لیے اپنی اخلاقی، سفارتی، اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
ہمیں سید علی شاہ گیلانی کی مثالی بہادری اور آزادی و انصاف کے اصولوں سے ان کی غیر متزلزل وابستگی سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ سید علی شاہ گیلانی پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین!
***