Asif Ali Zardari
President of the Islamic Republic of Pakistan
Message on the occasion of Minorities’ Day on 11th August 2024
***
Pakistan celebrates Minorities’ Day on 11 August every year to acknowledge the contributions of our minorities towards Pakistan’s socio-economic development. On this day, we reaffirm our commitment to the promise made by Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah, on 11 August 1947, to the country’s minorities to protect their rights and religious freedoms.
Minorities in Pakistan enjoy all political, economic and social rights which have been guaranteed by the Constitution of Pakistan. Our religion Islam also fully recognizes and advocates the protection of the rights of minorities. I am glad to say that Pakistan has taken a number of steps for the political, social and economic empowerment of minorities. In this regard, we have allocated a 5% quota for minorities in government jobs and separate seats in both houses of the parliament to encourage them to play an effective role in the political and national development of the country. Additionally, steps are being taken to provide financial assistance to poor and deserving individuals, marriage grants, scholarships to students from minority communities for their education, besides the provision of funds for the repair/maintenance of their worship places.
Pakistan is committed to ensuring the protection of religious, social, political and economic rights of its minorities. Every Pakistani has the right to live according to their faith, irrespective of their religion, caste, colour or creed. I urge all segments of society, including the religious scholars, representatives of minorities and the media to educate the people about their rights and work for promoting interfaith harmony, the spirit of love, tolerance, brotherhood and unity to make Pakistan a strong country.
I assure all minorities that Pakistan will make every effort to safeguard their rights and provide them equal opportunities to excel in life. I am confident that the minorities of Pakistan will continue to play their positive role towards the country’s development. I congratulate them on the special day and I wish them all the best in their future endeavours.
***
آصف علی زرداری
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا اقلیتوں کے دن ، 11 اگست 2024 ء ، کے موقع پر پیغام
٭٭٭
پاکستان ہر سال ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کے اعتراف میں 11 اگست کو اقلیتوں کا دن مناتا ہے۔ اس دن ، ہم قائداعظم محمد علی جناح کے اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادیوں کے تحفظ کیلئے کیے گئے 11 اگست 1947 کے وعدے پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
پاکستان میں اقلیتوں کو آئینِ پاکستان میں ضمانت کردہ تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں۔ ہمارا مذہب اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو مکمل طور پر تسلیم کرتا ہے اور اس کی وکالت کرتا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان نے اقلیتوں کو سیاسی، سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔
اس سلسلے میں، ہم نے سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے 5% کوٹہ مختص کیا ہے اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں نشستیں بھی مختص کی ہیں تاکہ ملکی سیاسی اور قومی ترقی کے عمل میں موثر کردار ادا کرنے کیلئے اقلیتوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ مزید برآں، غریب اور مستحق افراد کو مالی امداد، شادی کیلئےگرانٹس، اقلیتی برادریوں کے طلباء کو تعلیمی وظائف اور ان کی عبادت گاہوں کی مرمت/ دیکھ بھال کیلئے فنڈز کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان اپنی اقلیتوں کے مذہبی، سماجی، سیاسی اور معاشی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ ہر پاکستانی کو مذہب، ذات، رنگ یا نسل کی تفریق کے بغیر اپنے عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کا حق ہے ۔ میں معاشرے کے تمام طبقات بشمول مذہبی اسکالرز، اقلیتی نمائندوں اور میڈیا پر زور دیتا ہوں کہ وہ لوگوں کو اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں آگاہی دیں اور پاکستان کو ایک مضبوط ملک بنانے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی، محبت، رواداری، بھائی چارے اور اتحاد کے جذبے کے فروغ کیلئے کام کریں۔
میں تمام اقلیتوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا اور انھیں زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے مساوی مواقع فراہم کرے گا۔ مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی اقلیتیں ملکی ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہیں گی۔ میں انہیں ان کے خاص دن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اقلیتوں کے مستقبل کے لیے میری نیک تمنائیں اُن کے ساتھ ہیں۔
٭٭٭