President Asif Ali Zardari's Message on International Youth Day i.e., 12th August 2024

Asif Ali Zardari

President of the Islamic Republic of Pakistan

Message on the occasion of International Youth Day i.e., 12th August 2024

***

On this International Youth Day, I extend my heartfelt greetings to Pakistan's vibrant and dynamic youth, who are the torchbearers of our nation’s future. Today, we celebrate not just the potential of our young generation, but also their invaluable contributions to our country's progress.

The youth of Pakistan are our most valuable asset as they are the dreamers and leaders of tomorrow. It is our duty to provide them with the opportunities and resources they need to fulfil their potential and build a prosperous, peaceful, and progressive Pakistan.

The Prime Minister's Youth Programme stands as a testament to our commitment to empowering our youth. Through initiatives like the Youth Laptop Scheme, which has distributed 600,000 laptops nationwide, we are ensuring that our students are equipped to succeed in the digital world. The Youth Business Loan program, having disbursed 186 billion rupees, has given rise to a new generation of entrepreneurs who are creating jobs and driving economic growth. Additionally, the Youth Skill Development Programme has provided training to 450,000 young individuals, enabling them to contribute meaningfully to our society.

Moreover, we are actively engaging our youth through the Sports Talent Hunt and the Green Youth Movement, fostering not only physical fitness but also a sense of responsibility towards the environment.

As President, I am deeply proud of the accomplishments of our young people. Their energy, creativity, and resilience are the driving forces behind our nation’s success. I urge every young Pakistani to seize the opportunities available to them, to dream big, and to work tirelessly for the betterment of our beloved country.

Together, let us continue to nurture and support our youth, for in their success lies the future of Pakistan.

***

آصف علی زرداری

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان

کا نوجوانوں کے عالمی دن ، 12 اگست 2024 ء، کے موقع پر پیغام

٭٭٭

میں نوجوانوں کے عالمی دن پر پاکستان کے متحرک نوجوانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نوجوان ہمارے مستقبل کی ضمانت ہیں ۔ آج ہم نہ صرف نوجوان نسل کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہیں بلکہ ملکی ترقی میں ان کے کردار کو بھی سراہتے ہیں۔

پاکستانی نوجوان ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں کیونکہ وہ مستقبل کے خواب دیکھنے والے اور لیڈر ہیں۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور ایک خوشحال، پرامن اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کیلئے مواقع اور وسائل فراہم کریں۔

وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کا ثبوت ہے۔ یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم جیسے اقدامات کے ذریعے ملک بھر میں 6 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جاچکے ہیں ۔ ہم یہ امر یقینی بنا رہے ہیں کہ ہمارے طلباء ڈیجیٹل دنیا میں کامیابی کیلئے لیس ہوں۔ یوتھ بزنس لون پروگرام کے تحت 186 ارب روپے تقسیم کرنے سے کاروباری افراد کی ایک نئی نسل پروان چڑھی ہے جو کہ نہ صرف نوکریاں پیدا کر رہی ہے بلکہ معاشی ترقی کو بھی آگے بڑھا رہی ہے۔ مزید برآں، یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 4 لاکھ 50 ہزار نوجوانوں کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کیلئے تربیت فراہم کی گئی  ہے ۔ نوجوانوں کو اسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ اور گرین یوتھ موومنٹ کے ذریعے فعال  کرنے سے نہ صرف جسمانی تندرستی  کو فروغ مل رہا ہے بلکہ ماحول کی جانب ذمہ داری کا احساس بھی بڑھ رہا ہے۔

بطور صدر، مجھے اپنے نوجوانوں کی کامیابیوں پر بہت فخر ہے۔ ان کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور استقلال ہماری قوم کی کامیابی کا محرک ہیں۔ میں ہر پاکستانی نوجوان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے لیے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائے، بڑے خواب دیکھے اور اپنے ملک کی بہتری کے لیے انتھک محنت کرے۔

آئیے ، مل کر اپنے نوجوانوں کی نشوونما اور مدد کریں کیونکہ پاکستان کا مستقبل ان کی کامیابی میں مضمر ہے۔

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset