President Asif Ali Zardari's message on International Labour Day on 1st May 2024

Asif Ali Zardari

President of the Islamic Republic of Pakistan

Message on the occasion of International Labour Day on 1st May 2024

***

Today, International Labour Day is being observed to pay tribute to workers and labourers whose tireless efforts have driven our country's socio-economic development. On this day, we reiterate our commitment to upholding the dignity of labourers and pay tribute to their historic struggle. This day serves as a reminder for all of us to safeguard labourers' rights, and work for their social protection, fair wages, and safe working conditions.

The theme for this year's International Labour Day is to ensure workplace safety and health amidst climate change. The labourers and the working class in Pakistan are facing unprecedented challenges, such as inflation, rising cost of living, unemployment, and the adverse impacts of climate change. In order to ameliorate the lot of working classes, it is highly essential to initiate measures for their welfare by providing adequate wages, safe working conditions, health coverage and educational facilities to their children. The state also has a crucial role to play in protecting the rights of workers, implementing and enforcing policies to end labour exploitation, protect their rights, and provide social support.

On this day, we deeply acknowledge and appreciate the contributions of our workers who have played a commendable role in the country's development. I call upon employers to adopt fair wage practices, take steps for worker safety and health and ensure the provision of necessary training and protective equipment to labourers working in hazardous environments. I am hopeful that the federal and provincial governments would also play their role to protect the rights of labourers, take steps to eliminate exploitative practices and implement social security programs for them.

Let's pledge to create a conducive environment for workers in Pakistan where they are valued and respected.

***

آصف علی زرداری

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان

کا یکم مئی 2024 ءکو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

٭٭٭

          آج مزدوروں کا عالمی دن پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے انتھک کوششیں کرنے والے محنت کشوں اور مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جا رہا ہے ۔  اس دن ہم مزدور کے وقار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور ان کی تاریخی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔  یہ دن ہم سب کو مزدوروں کے حقوق اور ان کے سماجی تحفظ، منصفانہ اجرت اور کام کیلئے محفوظ ماحول  کیلئے کوششیں کرنے کی یاد دلاتا ہے۔

          اس سال مزدوروں کے عالمی دن کا موضوع موسمیاتی تبدیلیوں کے دوران کام کی جگہ پر سلامتی اور صحت کو یقینی بنانا ہے۔  پاکستان میں مزدور اور محنت کش طبقے کو مہنگائی، ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں ، بے روزگاری، اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ مزدوروں کیلئے مناسب اجرت، کام کیلئے محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور اُن کے بچوں کیلئے تعلیمی سہولیات کی فراہمی سے ان کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات شروع کیے جائیں۔  مزدوروں کے استحصال کے خاتمے، ان کیلئے سماجی تحفظ کے پروگرام شروع کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے پالیسیوں کے نفاذ اور عمل درآمد میں ریاست کا ایک اہم کردار ہے۔

          آج کے دن، ہم دل کی گہرائیوں سے  ملک کی ترقی میں قابل ستائش کردار ادا کرنے والے اپنے مزدوروں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔  میں آجروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اجرت سے متعلق منصفانہ طرز عمل اپنائیں، مزدوروں کی سلامتی اور صحت کے لیے اقدامات کریں اور خطرناک ماحول میں کام کرنے والے مزدوروں کو ضروری تربیت اور حفاظتی سامان کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔  مجھے امید ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بھی مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی، استحصالی طریقوں کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گی اور ان کے لیے سماجی تحفظ کیلئے پروگرام نافذ کریں گی۔

          آئیے عہد کریں کہ پاکستان میں محنت کش اور مزدور طبقے کے لیے ایک ایسا سازگار ماحول پیدا کریں جہاں ان کی قدر اور عزت کی جائے۔

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset