President Asif Ali Zardari's Message on International Day Against Drug Abuse and Illicit Trafficking on 26 June 2024

Asif Ali Zardari

President of the Islamic Republic of Pakistan

Message on the occasion of International Day Against Drug Abuse and Illicit Trafficking on 26 June 2024

***

Today, we commemorate the International Day Against Drug Abuse and Illicit Trafficking under the theme "The evidence is clear: invest in prevention." This day highlights the urgency of taking concrete steps to eliminate the scourge of drugs from our society by intensifying efforts to prevent drug abuse and trafficking in Pakistan.

Drug production and illicit trafficking not only immensely harm our youth and their families, but are also a potential source of financing for criminal and terrorist elements. Addressing the root causes of drug abuse requires an integrated approach involving all stakeholders, including Law Enforcement Agencies (LEAs), media, civil society, parents and teachers. We must curb the flow of drugs into our society, especially within educational institutions, by targeting drug suppliers and peddlers. LEAs should adopt proactive measures and take strict actions against persons involved in drug trafficking.

Eliminating the scourge of drug abuse also requires creating awareness, strengthening anti-narcotics laws, investing in prevention and treatment, and engaging communities. We also need to educate our youth about the harmful impacts of drug abuse to save them from this menace. Additionally, we should divert the energies of our youth into healthy and productive activities.

The future of our young generation lies in our hands. Today, I call upon every citizen to support the government in its fight to eradicate drugs from our society. I urge each one of you to raise awareness about the harmful effects of drug abuse at the individual, family, and community levels, prioritizing prevention and treatment. I am sure that through our collective efforts, we can achieve a drug-free Pakistan. Insha’Allah.

***

آصف علی زرداری

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان

کا منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن ، 26 جون 2024 ء، کے موقع پر پیغام

٭٭٭

آج  ہم منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن " ثبوت واضح ہیں: روک تھام پر سرمایہ کاری کریں" کے عنوان کے تحت منا رہے ہیں۔یہ دن پاکستان میں انسدادِ منشیات اور اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز کرنے  کیلئے ٹھوس اقدامات کی اشد ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ نہ صرف ہماری نوجوان نسل اور ان کے خاندانوں کیلئے نقصان دہ ہیں بلکہ یہ جرائم پیشہ اور دہشت گرد عناصر کیلئے آمدن کا بھی ذریعہ ہیں۔  منشیات کے استعمال کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں ، میڈیا ، سول سوسائٹی ، والدین اور اساتذہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز  کی مدد سے ایک جامع حکمت ِعملی اپنانے کی ضرورت ہے ۔ہمیں منشیات سپلائی کرنے  اور بیچنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے اپنے معاشرے بالخصوص تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل کو روکنا ہوگا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ وہ فعال اقدامات کریں اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کریں۔

منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے آگاہی ، مؤثر انسداد ِمنشیات قوانین ، روک تھام اور علاج پر سرمایہ کاری اور کمیونٹیز کو ساتھ لیکر چلنا بھی انتہائی اہم ہے۔ ہمیں  اپنی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے  منشیات کے مضر اثرات بارے تعلیم دینا ہوگی۔ علاوہ ازیں، ہمیں نوجوانوں کی توانائیوں کو صحت مند اور پیداواری سرگرمیوں کی جانب موڑنا ہوگا۔

ہماری نوجوان نسل کا مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے۔ آج کے دن میں ہر شہری کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ معاشرے سے منشیات کے خاتمے کیلئے جنگ میں حکومت کا ساتھ دے۔ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں انفرادی، خاندانی اور کمیونٹی کی سطح پر آگاہی پیدا کریں، روک تھام اور علاج کو ترجیح دیں۔

مجھے یقین ہے کہ ہم سب مل کرپاکستان کو  منشیات سے پاک ملک بنا سکتے ہیں۔ انشاء اللہ!

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset