Asif Ali Zardari
President of the Islamic Republic of Pakistan
Message on the occasion of Defence and Martyrs’ Day of Pakistan, 06 September 2024
***
On this Defence and Martyrs’ Day, we pay homage to our Ghazis and Shuhada, who rendered immense sacrifices and bravely defended the country against external aggression. This day is a reminder of our Nation's unwavering commitment and determination to defend its sovereignty. I pay homage to the brave sons of the soil who shattered the enemy’s dreams to harm Pakistan.
Our Armed Forces are vigilant and ever-ready to respond to any challenge to national sovereignty and territorial integrity. They are provided with adequate defence equipment and possess the desired professional skills and the will to protect the country from all challenges. We seek peace and stability in the region and are committed to peaceful coexistence with all neighbours. However, enduring peace is only possible when the plight of the Kashmiri people is alleviated. They bear illegal subjugation and a continuous reign of terror by the Indian Armed Forces over the unfinished agenda of the partition of the sub-continent. The revocation of the autonomous status of IIOJK has further compounded the problem. India must adhere to the UN Security Council’s resolutions that guarantee the Kashmiri people’s right to self-determination.
Today, Pakistan is facing many threats and security challenges and hostile countries are bent upon harming Pakistan by supporting anti-Pakistan elements to carry out terror activities in the country. In the face of these challenges, our Armed Forces and Law Enforcement Agencies are fully prepared to defeat terrorists. We stand behind our security forces to stamp out the menace of terrorism.
On this day, we commemorate the will, determination, sense of patriotism and spirit of our valiant sons while the nation commits its unwavering support to the Armed Forces in the fulfilment of the sacred task of defending the country. May Allah protect Pakistan and guide us on the path to peace and prosperity
Afwaj-e-Pakistan Zindabad!
Pakistan Paindabad!
***
آصف علی زرداری
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا یومِ دفاع و شہداء ، 06 ستمبر 2024ء، کے موقع پر پیغام
٭٭٭
یوم ِدفاع و شہدا ءکے موقع پر ہم بیرونی جارحیت کے خلاف ملک کا دفاع کرنے والے اور عظیم قربانیاں پیش کرنے والے غازیوں اور شہدا ءکو خراج ِعقیدت پیش کرتے ہیں۔ یہ دن ہمیں اپنی خودمختاری کے دفاع کی جانب غیر متزلزل قومی عزم کی یاد دلاتا ہے۔ میں اس سرزمین کے اُن بہادر سپوتوں کو خراج ِعقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کا دشمن کا خواب چکنا چور کر دیا۔
ہماری مسلح افواج قومی خودمختاری اور ملکی سالمیت کو درپیش کسی بھی چیلنج کا جواب دینے کے لیے چوکس اور ہمہ وقت تیار ہیں۔ ہماری افواج مناسب دفاعی سازوسامان سے لیس ہیں ، مطلوبہ پیشہ ورانہ مہارت کی حامل اور ملک کو تمام چیلنجوں سے بچانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہم خطے میں امن و استحکام اور تمام پڑوسیوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کے خواہاں ہیں۔ تاہم ، کشمیری عوام کی حالت ِزار کا ازالہ کرکے ہی خطے میں دیرپا امن ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ برصغیر کی نامکمل تقسیم کے باعث کشمیری عوام کو بھارتی مسلح افواج کے ہاتھوں غیر قانونی تسلط اور دہشت گردی کا سامنا ہے۔ غیر قانونی طور پر بھارتی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کی خود مختار حیثیت کی منسوخی نے اس مسئلہ کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے۔ بھارت کشمیری عوام کے حق ِخودارادیت سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔
آج پاکستان کو بہت سے خطرات اور سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے ۔ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرانے کے لیے دشمن ممالک پاکستان مخالف عناصر کی حمایت کرکے ملک کو نقصان پہنچانے پر تُلے ہوئے ہیں۔ اِن چیلنجز کے پیشِ نظر، ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔ ہم دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔
آج کے دن ، ہم اپنے بہادر بیٹوں کے عزم، استقلال اور جذبہ حب الوطنی کی یاد مناتے ہیں ۔ آج ہم دفاع ِوطن کے مقدس فریضے کی تکمیل میں مسلح افواج کے ساتھ اپنی غیر متزلزل حمایت کا عہد کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے اور ہمیں امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن فرمائے۔
افواجِ پاکستان زندہ باد!
پاکستان پائندہ باد!
٭٭٭