President Asif Ali Zardari's Message on 78th Independence Day of Pakistan i.e., 14th August 2024

Asif Ali Zardari

President of the Islamic Republic of Pakistan

Message on the occasion of the 78th Independence Day of Pakistan i.e., 14th August 2024

***

I felicitate the entire Pakistani nation on the 78th Independence Day of Pakistan. This day marks the culmination of the historic political struggle of the Muslims of India for their right to self-determination. The creation of Pakistan through a peaceful and democratic struggle marks an unprecedented and unparalleled chapter in history.  On this day, we pay homage to leaders and workers of the Pakistan movement as well as our forefathers who rendered innumerable sacrifices for Pakistan.

Today, we need to set aside our differences and work committedly for the unity, integrity, and economic stability of the country in the face of current challenges. Our country has been blessed with abundant human and natural resources and it is our responsibility to utilize these for the welfare of our people. We need to uphold the rule of law, strengthen democratic institutions, and work wholeheartedly in the public interest. Our nation has great hopes from us, and we must strive to meet their expectations.

We need to draw inspiration from the words of our Quaid when he said “If we want to make this great State of Pakistan happy and prosperous, we should wholly and solely concentrate on the well-being of the people, especially of the masses and the poor”. It is time to invest in our youth and women, improve service delivery, and create a business-friendly environment to make Pakistan a great nation.

As we celebrate our freedom, let us also remember our Kashmiri and Palestinian brethren, who have been struggling for over seven decades for their freedom and right to self-determination. Pakistan reaffirms its support to the people of the Indian Illegally Occupied Jammu and Kashmir and Palestine for their legitimate rights.

Let’s pledge to work for the uplift of our people and make Pakistan a prosperous country. May Allah be with us all. Amen!

***

آصف علی زرداری

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان

کا پاکستان کے 78ویں یوم آزادی ، 14 اگست 2024 ء، کے موقع پر پیغام

٭٭٭

میں پاکستان کے 78ویں یوم ِآزادی پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یومِ آزادی حقِ خود ارادیت کیلئے ہندوستانی مسلمانوں کی تاریخی سیاسی جدوجہد کا نقطہ عروج ہے۔ ایک پُرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کا قیام تاریخ کا ایک بے مثل اور بے نظیر باب ہے۔ ہم پاکستان کیلئے انگنت قربانیاں  دینے والے تحریک ِپاکستان کے رہنماؤں، کارکنان  اور اپنے آباؤ اجداد کو خراج ِعقیدت پیش کرتے ہیں ۔

موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنے اختلافات بالائے طاق رکھ کر ملک کے اتحاد، سالمیت اور معاشی استحکام کیلئے پرعزم ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے ملک کو بے شمار انسانی اور قدرتی وسائل سے نوازا گیا ہے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ان وسائل کو بروئے کار لائیں۔ ہمیں قانون کی حکمرانی ، جمہوری اداروں کے استحکام اور عوامی مفاد میں دل و جان سے کام کرنا ہوگا۔ قوم کی ہم سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں اور ہمیں عوامی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

ہمیں قائد ِ اعظم کے فرمان ’’اگر ہم اس عظیم مملکت ِپاکستان کو خوش وخرم اور خوشحال بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی تمام تر توجہ لوگوں بالخصوص عوام الناس  اور غریب طبقے کی فلاح و بہبود پر مرکوز کرنی چاہیے"  سے تحریک حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہی  وقت ہے کہ ہم پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے کیلئے اپنے نوجوانوں اور خواتین پر سرمایہ کاری کریں، خدمات کی فراہمی بہتر بنائیں اور کاروبار کیلئے سازگار ماحول پیدا کریں۔

آج ہمیں آزادی کا جشن مناتے ہوئے سات دہائیوں سے اپنی آزادی اور حق ِخود ارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والے اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔ آج ہم غیر قانونی طور پر بھارتی زیرتسلط جموں و کشمیر اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

آئیے ، عہد کریں کہ ہم عوام کی ترقی کیلئے کام کریں گے اور پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنائیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین!

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset