Asif Ali Zardari
President of the Islamic Republic of Pakistan
Message on the 76th death anniversary of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah
***
Today, we pay tribute to Quaid-e-Azam Mohammed Ali Jinnah on his 76th death anniversary. We are highly indebted to him for his efforts and contribution for the creation of a separate homeland for the Muslims of the sub-continent where they could live with dignity and exercise their political, cultural, and religious rights.
Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah was a visionary leader, who united the Muslims of India under one banner. The entire nation is proud of his untiring struggle and unwavering commitment to the right to self-determination that shaped the destiny of millions of Muslims.
Quaid-e-Azam’s vision for Pakistan was fundamentally democratic and he firmly believed in a state where all citizens, irrespective of religion, would be equal before the law. Muhammad Ali Jinnah’s struggle not only laid the foundation of Pakistan’s democratic system but continues to influence our aspirations for parliamentary democracy and communal harmony.
Quaid-e-Azam successfully steered Indian Muslims through the complex political landscape of India, while maintaining an unyielding stance on the rights of Muslims. It was due to his sheer will, hard work and successful advocacy of the cause of Muslims that the partition of India became a reality.
On this day, we not only honour his efforts but also recommit ourselves to the values and ideals that he championed. He envisioned a Pakistan based on Islamic principles of democracy and socio-economic justice. We need to make the principles of “unity, faith and discipline” our guiding light for the development of our country. I am sure that by acting upon his teachings and advice, we can make Pakistan strong and prosperous. Insha’Allah.
آصف علی زرداری
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا قائداعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی پر پیغام
***
آج ہم قائداعظم محمد علی جناح کو ان کی 76 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے حصول کیلئے اُن کی کاوشوں اور کردار کے ممنون ہیں۔ قائد اعظم نے ایک ایسے وطن کیلئے جدوجہد کی جہاں مسلمان باوقار زندگی بسر کریں اور اپنے سیاسی، ثقافتی اور مذہبی حقوق کا استعمال کر سکیں۔
قائداعظم محمد علی جناح ایک دور اندیش رہنما تھے جنہوں نے ہندوستان کے مسلمانوں کو ایک جھنڈے تلے متحد کیا۔ پوری قوم حق خود ارادیت کیلئے قائد کی انتھک جدوجہد اور غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ قائد اعظم نے اپنی انتھک جدوجہد کی بدولت کروڑوں مسلمانوں کی تقدیر بدل دی۔
پاکستان کے لیے قائداعظم کا وژن بنیادی طور پر جمہوری تھا اور وہ ایک ایسی ریاست کے خواہاں تھے جہاں تمام شہری قانون کے سامنے برابر ہوں گے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی جدوجہد نے نہ صرف پاکستان کے جمہوری نظام کی بنیاد رکھی بلکہ وہ آج بھی پارلیمانی جمہوریت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔
قائداعظم نے ہندوستان کے پیچیدہ سیاسی منظر نامے میں ہندوستان کے مسلمانوں کی کامیابی سے رہنمائی کی اور مسلمانوں کے حقوق کے بارے میں اپنے غیر متزلزل موقف کو برقرار رکھا۔ اُنکی مضبوط قوت ارادی، محنت اور مسلمانوں کی کامیاب وکالت کی بدولت ہی ہندوستان کی تقسیم ایک حقیقت بنی۔
آج کے دن، ہم نہ صرف ان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہیں بلکہ قائد کی اقدار اور نظریات کے لیے خود کو وقف کرتے ہیں۔ قائدِ اعظم جمہوریت اور سماجی و اقتصادی انصاف کے اسلامی اصولوں پر مبنی پاکستان کے خواہاں تھے۔ ہمیں اپنے ملک کی ترقی کے لیے "اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط" کے اصولوں کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی تعلیمات اور رہنمائی پر عمل کرکے ہم پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بنا سکتے ہیں۔ انشاء اللہ۔
***