Asif Ali Zardari
President of the Islamic Republic of Pakistan
Message on the occasion of 12 Rabi-ul-Awwal 1446AH/2024 AD
***
The president, in his message on 12th Rabiul Awwal, 1446, greeted the nation on the birth anniversary of the Holy Prophet (PBUH), and said that Allah Almighty had set the Holy Prophet's life as a role model to guide every aspect of life.
The president highlighted that the Holy Prophet (PBUH) established a just society where every individual, regardless of their wealth or social status, could live with dignity. He also emphasised the Holy Prophet's teachings encouraged his followers to speak out against oppression and support the marginalized as an integral part of their faith.
"Today, as the world faces division and oppression, it's imperative to spread the message of Prophet Muhammad (PBUH), who embodied love, tolerance, and human rights. He treated all individuals, regardless of their faith, with respect and dignity. Embracing this spirit, we must promote global brotherhood, justice, and love," President Zardari remarked.
President Zardari said that the Holy Prophet (PBUH) would continue to be a source of guidance forever. 12th Rabiul Awwal serves as a reminder of a transformative message that turned the darkness into a beacon of light.
He emphasized that the Holy Prophet (PBUH) considered those who benefited others as the best of humanity.
"So on this auspicious occasion, we need to disseminate the Holy Prophet (PBUH)'s message of love and compassion to humanity. His life exemplifies service to humanity, from caring for orphans and supporting the poor to inquiring after the sick," he remarked.
The president urged the countrymen to dedicate the day to the welfare of humanity and incorporate the teachings of the Holy Prophet (PBUH) into our daily lives. He also prayed to Allah Almighty for Pakistan's peace and prosperity and sought strength to adhere to the teachings of the Holy Prophet (PBUH).
آصف علی زرداری
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا 12ربیع الاول 1446ھ/2024ء کے موقع پر قوم کے نام پیغام
***
میں پوری قوم کو 12 ربیع الاول کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے اس مہینے میں ہمیں اپنے محبوب رسول حضرت محمدخاتم النبین ﷺ کی ولادت کی صورت میں عظیم نعمت عطا فرمائی ۔ آپ ؐ رہتی دنیا تک انسانیت کے لئے ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔ یہ دن ہر مسلمان کے دل میں عشقِ رسول ﷺ کی شمع روشن کرتا ہے اور ہمیں اس پیغام کی یاد دلاتا ہے جو ظلمت کو مٹاکر روشنی کا مینار بنا۔
اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ کی زندگی کو ہمارے لیے بہترین نمونہ قرار دیا۔ آپؐ کی سیرتِ طیبہ ہمیں ہر شعبۂ زندگی میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ آپ ﷺ نے عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کیا جہاں ہر فرد، چاہے وہ امیر ہو یا غریب، عزت و وقار کے ساتھ رہ سکتا تھا۔ آج ہمیں بحیثیت ِقوم اور بحیثیت امت ِمسلمہ ان کے اسوۂ حسنہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہے تاکہ ہم موجودہ دور میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں ۔
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو نفع پہنچائے۔ چنانچہ اس مبارک موقع پر، ہمیں نبی اکرم ﷺ کے انسانیت سے محبت اور ہمدردی کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ آپؐ نے ہمیشہ دوسروں کی مدد اور نصرت کا درس دیا۔ چاہے وہ یتیموں کا خیال ہو، غریبوں کی مدد ہو یا بیماروں کی تیمارداری، آپؐ کی زندگی ہر لمحے میں انسانیت کی خدمت کا عملی نمونہ ہے۔
نبی کریمﷺ نے ہمیں یہ سکھایا کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا اور مظلوم کی مدد کرنا ایمان کا حصہ ہے۔ آج، دنیا تقسیم اور ظلم و زیادتی کا شکار ہے۔ ہمیں نبی اکرمﷺ کے پیغام کو پھیلانا ہے جو محبت، رواداری اور انسانی حقوق کا ضامن ہے۔ اُنہوں نے ہر انسان کے ساتھ احترام اور عزت کا سلوک کیا، چاہے وہ مسلمان ہو یا غیر مسلم، اور اسی جذبے کے تحت ہمیں دنیا بھر میں بھائی چارے، عدل اور محبت کو فروغ دینا ہے۔
آئیے، اس مبارک دن کو انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کریں اور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کو اپنے عمل کا حصہ بنائیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھے اور ہمیں نبی کریمﷺ کی سیرت ِطیبہ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
٭٭٭