آصف علی زرداری
صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا معمر افراد کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
٭٭٭
معمر افراد کے عالمی دن کے موقع پر ہم بزرگ افراد کی نگہداشت اور دیکھ بھال کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، صدر مملکت
بزرگ شہریوں کو اپنا تجربہ اور دانشمندی نوجوان نسل کو منتقل کرنے، ملکی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کرنے پر خراج ِتحسین پیش کرتے ہیں، صدر مملکت
بزرگ شہری نہ صرف ہمارے معاشرے کی بنیاد ہیں بلکہ وہ علم ،حکمت اور تجربے کا منبع بھی ہیں، صدر مملکت
ہمارا مذہب ہمیں اپنے والدین اور بزرگوں سے محبت اور شفقت کے ساتھ پیش آنے کا درس دیتا ہے، صدر مملکت
ہمارے والدین اور بزرگ بچوں کی پرورش میں وقت، محبت، توانائی اور وسائل کی صورت میں بے پناہ قربانیاں دیتے ہیں، صدر مملکت
ہماری اخلاقی، مذہبی ذمہ داری ہے کہ بزرگوں کے ساتھ عزت و وقار کے ساتھ پیش آئیں، بڑھاپے میں ان کا خیال رکھیں، صدر مملکت
پاکستان نے بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، صدر مملکت
بزرگ افراد دوسروں پر انحصار کرتے ہیں، اُنہیں خصوصی دیکھ بھال کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، صدر مملکت
بزرگوں کو سستی طبی سہولیات تک رسائی دینا ناگزیر ہے، صدر مملکت
وفاقی اور صوبائی حکومتیں بہتر صحت کی سہولیات کو ترجیح دیں، سماجی تحفظ بہتر بنائیں، بزرگوں کے حقوق کا تحفظ کریں، صدر مملکت
آئیے پاکستان کو مزید جامع اور بزگ دوست ملک بنانے کی کوشش کریں، صدر مملکت
٭٭٭