آصف علی زرداری
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا یوم ِحق ِخود اِرادیت کے موقع پر پیغام، 5 جنوری 2025ء
***
آج دنیا بھر کے کشمیری اقوامِ متحدہ کے کمیشن برائے ہندوستان اور پاکستان کی جانب سے منظور کردہ قرارداد کی 76 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، صدر مملکت
قرارداد میں تنازعہ جموں و کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی سرپرستی میں ایک جمہوری انداز سے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، صدر مملکت
قرارداد عالمی قوانین اور انسانی حقوق کے معاہدوں کے مطابق کشمیریوں کے ناقابل ِتنسیخ حق ِخودارادیت کا اعادہ کرتی ہے، صدر مملکت
بھارت نے گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت سے محروم رکھا ہوا ہے، صدر مملکت
بھارت کشمیریوں کو جبر، تشدد اور بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے، صدر مملکت
5 اگست 2019 ءسے بھارت ایسے اقدامات کر رہا ہےجن کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی اور سیاسی ڈھانچے کو بدلنا ہے، صدر مملکت
بھارت کشمیریوں کو اُن کے اپنے ہی وطن میں بے اختیار کرنا چاہتا ہے، صدر مملکت
امظالم کے باوجود کشمیری عوام کا جذبہ اٹوٹ ہے، صدر مملکت
کشمیریوں کی جدوجہد ِآزادی کو دبایا نہیں جا سکتا، صدر مملکت
عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق ِخود ارادیت دلانے کی ذمہ دار ہے، صدر مملکت
عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکے، صدر مملکت
پاکستان کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد اور حق ِخودارادیت کے حصول میں ان کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، صدر مملکت
***