اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بچوں کی مشقت (چائلڈ لیبر)کے خلاف عالمی دن پر پیغام
بچوں کی مشقت کے خلاف عالمی دن چائلڈ لیبر کے خاتمے اور اس موضوع پر آگاہی پیدا کرنے کیلئے منایا جارہا ہے ، صدر مملکت
بچوں کی مشقت عالمی سطح پر درپیش ایک بڑا چیلنج ہے ، صدر مملکت
اقوامِ متحدہ کے مطابق دنیا میں تقریباً 16 کروڑ بچے مشقت پر مجبور ہیں، صدر مملکت
عالمی سطح پر ہر 10 میں سے ایک بچہ مزدوری کر رہا ہے ، صدر مملکت
اگرچہ عالمی سطح پر چائلڈ لیبر میں کمی آئی ، مگر ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت
سماجی انصاف کے فروغ سے بچوں کی مشقت کے چیلنج پر قابو پایا جاسکتا ہے ، صدر مملکت
چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے اس کی بنیادی وجوہات پر قابو پانا ہوگا، صدر مملکت
غربت، جنگ ، دہشتگردی اور تعلیم تک رسائی نہ ہونا چائلڈ لیبر کی بڑی وجوہات ہیں، صدر مملکت
سماجی انصاف کے فروغ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی یقینی بنا کر چائلڈ لیبر کو ختم کیا جاسکتا ہے ، صدر مملکت
غربت کی وجہ سے کم عمری میں ہی بچے مشقت کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ، صدر مملکت
چائلڈ لیبر کی وجہ سے بچے اپنے بچپن ، تعلیم اور صحت سے محروم ہو جاتے ہیں ، صدر مملکت
پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 27 ملین بچے اسکول نہیں جاتے ، صدر مملکت
پاکستان میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے قوانین تشکیل دیے گئے ہیں، صدر مملکت
پاکستان میں بچوں سے مشقت لینے پر پابندی عائد کی گئی ہے ، صدر مملکت
پاکستان میں بچوں کی مشقت کی حوصلہ شکنی کرنے ، تعلیم کی جانب راغب کرنے کیلئے تعلیمی وظائف دیے جارہے ہیں، صدر مملکت
پاکستان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ، چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز کرنا ہوں گی، صدر مملکت
بچوں کی مشقت کے خاتمے کیلئے حکومت، معاشرے ، نجی شعبے اور سول سوسائٹی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، صدر مملکت
میڈیا ، آجر ، نجی شعبے سمیت معاشرے کے تمام طبقات چائلڈ لیبر کے خاتمےکیلئے مل کر کام کریں، صدر مملکت
٭٭٭