صدرعارف علوی سے اولڈ ایج ہوم ، عافیت ،  ملتان کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد، 22 اگست 2023 ء: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے اولڈ ایج ہوم ، عافیت ،  ملتان کے وفد کی ملاقات

اسلام بزرگوں کے احترام  اور ان کا خیال رکھنے کو خاص اہمیت دیتا ہے ، صدر مملکت

والدین اسلامی تعلیمات کے مطابق اولاد کی اچھی تعلیم و تربیت کا بندوبست کریں، صدر مملکت

والدین کے حقوق پورے  کرنا اولاد کی اولین ذمہ داریوں میں سے ہے ، صدر مملکت

بے گھر اور بزرگ افراد کو تمام بنیادی سہولیات ، ضروریات زندگی پہنچانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے،  صدر مملکت

مخیر حضرات، فلاحی ادارے اور معاشرے کے دیگر طبقات  بزرگ افراد کی دیکھ بھال کیلئے خصوصی کاوشیں کرے، صدر مملکت

بزرگ افراد کیلئے قانونی اور معاشرتی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے ، صدر مملکت

معاشرے میں نادار افراد اور بزرگوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومتی اداروں، غیرسرکاری تنظیموں ، سول سوسائٹی کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت

صدر مملکت نے بزرگ افراد کا خیال رکھنے پر تارے زمین پر ٹرسٹ اور عافیت کے کردار کو سراہا

بعد ازاں ، صدر مملکت نے بزرگ افراد کیلئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset