صدر مملکت نے زچگی اور پدریت کی چھٹی کے بل، 2023 ء کی توثیق کر دی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زچگی اور پدریت کی چھٹی کے بل، 2023 ء کی توثیق کر دی

بل کے تحت وفاقی حکومت کے اداروں کی خواتین ملازمین  سروس میں تین مرتبہ مکمل تنخواہ کے ساتھ زچگی کیلئے چھٹی لے سکیں گی

خواتین ملازمین پہلی دفعہ 180 دن ، دوسری دفعہ 120 دن اور تیسری دفعہ 90 دن کی زچگی کی چھٹی لے سکیں گی

مرد ملازمین پوری سروس کے دوران تین تین مرتبہ صرف 30 دن کی چھٹی لے سکیں گے

قانون کا اطلاق وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام تمام  سرکاری اور نجی اداروں پرہوگا

خلاف ورزی کی صورت میں 6 ماہ تک قید یا ایک لاکھ روپے تک جرمانہ  یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی

صدر مملکت نے بل کی توثیق آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کی

٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset