صدر مملکت نے وزیرِ اعظم اور قائدِ حزبِ اختلاف کو 12 اگست تک نگران وزیرِ اعظم کا نام دینے کا کہہ دیا

اسلام آباد، 11 اگست 2023 ء: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم اور قائدِ حزبِ اختلاف کو 12 اگست تک نگران وزیرِ اعظم کا نام دینے کا کہہ دیا

صدر مملکت کا وزیراعظم ، میاں محمد شہبار شریف ، اور تحلیل شدہ قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف ، راجہ ریاض احمد ، کو خط

آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت صدر مملکت وزیراعظم اور قائد ِحزب ِاختلاف کے مشورے سے  نگران وزیرِ اعظم کی تعیناتی کرتے ہیں، صدر مملکت  کا خط

آئین کے تحت وزیرِ اعظم اور قائدِ حزب اختلاف کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 3 دن کے اندر نگران وزیرِ اعظم کا نام تجویز کرنا ہوتا ہے ، صدر مملکت

میں نے وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کی ، 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دی ، صدر مملکت

وزیرِ اعظم اور قائد  حزبِ اختلاف 12 اگست تک موزوں نگران وزیر اعظم کا نام تجویز کریں، صدر مملکت

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset