صدر مملکت نے کیپٹن (ر) شاہد اشرف تارڑ سے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے عہدے کا حلف لیا

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی): کیپٹن (ریٹائرڈ) شاہد اشرف تارڑ نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے عہدے کا حلف لیا۔

جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں حلف برداری کی سادہ اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی تقریب حلف برداری میں اعلیٰ سرکاری حکام سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset