صدر مملکت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی  بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کر دی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی  بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی  کر دی

تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023 ء سے جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہوگا

موجود چیف جسٹس آف پاکستان ، جسٹس عمر عطا بندیال ، آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت  16 ستمبر 2023ء کو ریٹائرمنٹ کی عمر حاصل کرلیں گے

صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے تین کے تحت کی

صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023 ء کو عہدے کا حلف لیں گے

***

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset